• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومتِ پنجاب کی طرف سے کورونا مریضوں کیلئے ہوم آئیسولیشن کے قواعد و ضوابط جاری

webmaster by webmaster
مئی 10, 2020
in جنوبی پنجاب, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
حکومتِ پنجاب کی طرف سے کورونا مریضوں کیلئے ہوم آئیسولیشن کے قواعد و ضوابط جاری

حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوم آئیسولیشن کے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔

سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت پنجاب نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم آئیسولیشن کے لیے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی بنے گی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین کو نامزد کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کرے گا، کمیٹی میں محکمۂ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔

شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، کمیٹی قرنطینہ کے لیے گھروں کے سائز اور اہل خانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس مریض میں کورونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی گھر پر قرنطینہ کا اہل ہوگا، کورونا وائرس کے باعث اگر مریض کی حالت خراب ہو تو اسے ہوم قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا مریض اور دیگر اہلِ خانہ کی تعلیم، کورونا کے بارے میں آگہی دیکھی جائے گی، ہوم آئیسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے میں علم کو بھی پرکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمۂ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا، کورونا کے مریض کو ہوم آئیسولیشن کے دوران ہر 10 دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئیسولیشن ختم کر سکے گا، دوسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو دوبارہ ٹیسٹ اگلے 5 دن بعد کروانا ہوگا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے محکمۂ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے کر جائے گا، مریض کو حکومت سے منظور شدہ نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔

جن علاقوں میں ٹیسٹنگ سہولت میسر نہیں وہاں علامات ختم ہونے کے بعد بھی کورونا مریض خود کو مزید 2 ہفتے کے لیے آئیسولیٹ رکھے گا۔

Post Views: 11
Source: جنگ
Tags: lahore news
Previous Post

کورونا وبا؛ ملک میں 29465 مصدقہ مریض،جانبحق افراد کی تعداد 639 تک

Next Post

انسانيت .. سمیرااسلم

Next Post
انسانيت  ..  سمیرااسلم

انسانيت .. سمیرااسلم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوم آئیسولیشن کے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت پنجاب نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم آئیسولیشن کے لیے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی بنے گی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوم آئیسولیشن کمیٹی کے اراکین کو نامزد کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی ہوم آئیسولیشن کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کرے گا، کمیٹی میں محکمۂ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔ شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، کمیٹی قرنطینہ کے لیے گھروں کے سائز اور اہل خانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس مریض میں کورونا کی ہلکی علامات ہوں گی وہی گھر پر قرنطینہ کا اہل ہوگا، کورونا وائرس کے باعث اگر مریض کی حالت خراب ہو تو اسے ہوم قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا مریض اور دیگر اہلِ خانہ کی تعلیم، کورونا کے بارے میں آگہی دیکھی جائے گی، ہوم آئیسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے میں علم کو بھی پرکھا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمۂ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا، کورونا کے مریض کو ہوم آئیسولیشن کے دوران ہر 10 دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر مریض ہوم آئیسولیشن ختم کر سکے گا، دوسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو دوبارہ ٹیسٹ اگلے 5 دن بعد کروانا ہوگا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے محکمۂ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے کر جائے گا، مریض کو حکومت سے منظور شدہ نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔ جن علاقوں میں ٹیسٹنگ سہولت میسر نہیں وہاں علامات ختم ہونے کے بعد بھی کورونا مریض خود کو مزید 2 ہفتے کے لیے آئیسولیٹ رکھے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.