ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)علماء کرام قانون کوہرگزہاتھ میں نہ لیں ماہ رمضان میں صدارتی ایجنڈے 20 نکاتی پرعمل کریں قانون کوہاتھ میں لینے والے علماء کرام کاہم ساتھ نہیں دینگے
ان خیالات کااظہار تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کوٹ چھٹہ و ضلعی ممبرامن کمیٹی عبدالمالک مکی نے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کورونا وائرس دفعہ 144 حکومت پنجاب کی ہدایات پرمکمل عمل کیاجارہاہے علماء کرام قانون کوہاتھ میں ہرگز نہ لیں حکومت کی ہدایات کو ممبرپرکھڑے ہوئے عوام میں بیان کیا جائے انہوں نے کہا ماہ رمضان میں نماز باجماعت اور نماز تراویح کیلئے صدر عارف علوی اور جید علماء کرام کے بیس نکاتی ایجنڈے پرعمل کیا جائے اس ایجنڈے پرعمل کرتے ہوئے نماز تراویح ادا کی جائے عبدالمالک مکی نے مزید کہا جو علماء کرام حکومتی تدابیر اور بیس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کرینگے قانون کوہاتھ میں لینگے ان کی مکمل مخالفت کی جائے گی ان کا ساتھ نہیں دیاجائے گا انہوں نے جماعت اہلحدیث کے علماء کرام خطباء کرام اور متولیان مساجد سیاپیل کی کہ وہ حکومت کاساتھ دیں تاکے کورونا کوہم ہرانے میں کامیاب ہوسکیں۔