لیہ {صبح پا کستان} ضلع لیہ میںں مبینہ طور پر کرونا وائریس مقامی ٹرانسمیشن کا پہلا کیس سامنے آ گیا ، کو ٹلہ حاجی شاہ کے رہائشی مجتبی حسن کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔
تفصیل کے مطا بق کو ٹلہ حاجی شاہ کے رہائشی مجتبی حسن کا کرونا ٹیسٹ پرائیویٹ لیب سے کریا گیا جو مثبت آ نے پر ضلعی محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے مریض کو اہنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ مریض کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
کوٹلہ حاجی شاہ کا رہائشی مجتبیٰ حسین متاثرہ شخص کچھ عرصہ بھکر سے واپس آیا تھا
ریسکو 1122ذراءع کے مطابق کوٹلہ حاجی شاہ کے رہائشی مجتبیٰ حسین ولد یاور حسین عمر 50سال کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا متاثرہ شخص کچھ عرصہ بھکر سے واپس آیا تھا۔ لواحقین کے مطابق مجتبیٰ حسین کچھ دن قبل بھکر کسی کام کے سلسلے میں گیا تھا اس کے بعد سے طبعیت ناساز ہونے پر پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کروائے جس میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی مریض کو DHQہسپتال کےآئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا۔
مریض کا چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر بھی مشتبہ کرونا مریض قرار
کرونا مریض کے اہل خانہ کے مطابق مجتبی حسن جو کوٹلہ حاجی شاہ کے معروف ٹھیکیدار یاور حسین شاہ کے بڑے بیٹے ہیں کسی کام کے سلسلہ میں بھکر گئے گھر واپسی پر ان کی طبیعت خراب ہو نے پر ان کے لواحقین انہیں لیہ کے ایک مقامی نجی کلینک میں لے گئے ، جہاں لیہ کے ایک معروف داکٹر نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں کرونا ٹیسٹ تجویز کیا ۔ جس پر مجتبی حسن نے ایک مقامی پرائیویٹ لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کرایا ، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مقامی اداروں نے مجتبی حسن کو ریسکو کر لیا ، مزید معلوم ہوا ہے کہ حساس ادروں نے مریض کی ٹریول ہسٹری کی چھان ین شروع کرتے ہو ءے ابتدائی طور پر مریض کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹر کا بھی کرونا ٹیسٹ کریا ہے جس کے رزلٹ کا انتظار ہے انتظا میہ نے ان کے کلینک کو بھی بند کر دیا ہے