لا ہور ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا، شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں تو احساس انفارمیشن پورٹل پر تفصیل پڑھ سکتے ہیں، حکومت کورونا کے خلاف عملی اقدامات کر رہی ہے۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، غریب، مزدور، دیہاڑی دار طبقہ کو راشن اور امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب کے موجودہ آقا صرف بڑھکیں مار کر خود ساختہ قرنطینہ میں چلے گئے، بے ڈھنگے بیان دے کر ن لیگ خبروں میں تو آ سکتی ہے، دوبارہ سیاست میں نہیں۔
Source:
لا ہور نیوز