لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں غریب ونادار ضرورت مندوں کو 12ہزار فی کس دینے کے پروگرام کا آغاز ہوگیا
اس فنڈز کی تقسیم کیلئے ضلع بھر کے 11مقامات پر احساس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں 41کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں بے نظیر انکم سپورٹ کا عملہ پہلے سے پروگرام میں شامل 66ہزار خواتین کو رقم دے رہا ہے انہوں نے کہ دوسرے مرحلہ میں وہ گھرانے شریک ہونگے جو 16سے27مارچ تک کے عرصہ میں احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہوئے ہونگے کے بعد محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے گھر گھر سروے میں سامنے آنے والے بعد ازاں محکمہ مال اورسٹیک ہولڈرز کی طرف سے غریبوں کی فہرست والی نشاندہی والے افراد کی امداد کی جائیگی،پہلے دن 41کاؤنٹرز سے 834خواتین کوادائیگی کی گئی ہے جبکہ ان کاؤنٹرز پر 5296خواتین نے بائیومیٹرک مشین کا استعمال کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ 873افراد جن میں 585افراد ایئرپورٹس،66ایران سے آنے والوں اور تبلیغی جماعت کے 222ارکان کو چیک کیا گیا کرونا وائرس نیگٹو آنے پر گھروں میں بھیج دیا گیا اور بہادر کیمپس لیہ اور تبلیغی مرکز میں قائم قرنطینہ سنٹرز میں پازیٹو آنے والوں کو رکھا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ میں لوکل کرونا مریض نہ ہے کرونا مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور محکمہ صحت لیہ کے ڈاکٹرز،سٹاف اور دیگر ہیلتھ اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹس دی گئی ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں تاکہ وہ محفوظ رہیں،ڈی پی او محمد حسن اقبال نے لاک ڈاؤن کے دوران ضلع پولیس نے عوام کو سہولیات دینے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشان ی کا سامنا کرنا پڑے انہوں ے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کی جانے والی کاروائی بارے بتایا کہ 4ہزار452کاروائیاں کی گئی ہیں جن میں 93مقدمات،1ہزار272موٹر سائیکلوں کی ڈبل سواری کے خلاف کاروائی،2ہزار288سے ضمانت نامے طلب کئے گئے 135موٹرسائیکل رکشہ بند کئے دیگر اضلاع سے غیر قانونی طور پر آنے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے مشترکہ طور پر احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے کی امداد لینے کیلئے آنے والی خواتین سے اپیل کی کہ انتظامیہ کی طرف سے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق متعلقہ سنٹرز پر آئیں اور باہمی فاصلہ ضرور رکھیں کاؤنٹر پر بھیڑ نہ کریں باہمی احترام کو ملحوظ رکھیں کسی قسم کی بدنظمی نہ کریں اور نہ ہی اس میں ملوث ہوں اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس لیہ میں قائم خصوصی سیل کے نمبر0606920124پر رابطہ کریں تاکہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق رقم لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کیلئے اے ڈی سی جی محمد اشفاق سیال،احساس پروگرام کیلئے اورنگزیب جوتہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے
خواتین کو شدید مشکلا ت کا سامنا
ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں کے مطا بق احساس پروگرام کے آغاز کے پہلے دن ضلع لیہ میں قائم 11سنٹرز میں 12ہزار روپے لینے کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،بائیومیٹرک مشین،بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے ڈیٹا میں ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر خواتین کو غیر معمولی انتظار کرنا پڑا،2سنٹرز نواں کوٹ اور رفیق آباد پر کام کا آغاز نہ ہوسکا جبکہ بائیومیٹرک کیلئے قائم کئے گئے بیشتر کاؤنٹرز کے لنک ڈاؤن رہے اور متعلقہ ریکارڈ بھی مکمل تیار نہ تھا اس موقع پر آنے والی ہزاروں غیر متعلقہ خواتین بھی مشکلات کا سبب بنیں فنڈز کا اجرا صبح 7بجے سے شام 7بجے تک جای رہے گا جو کہ ایک ماہ تک چلے گا۔