• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

گندم بحران کے ذمہ دار کون، ایف آئی اے رپورٹ میں اہم انکشافات

webmaster by webmaster
اپریل 7, 2020
in First Page, لاہور
0
گندم بحران کے ذمہ دار کون، ایف آئی اے رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور . گندم بحران کے ذمہ دار کون، ایف آئی اے رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے، لاہور نیوز نے حقائق پر مبنی رپورٹ حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے 2019ء میں 40 لاکھ ٹن کے بجائے 33 لاکھ ٹن گندم خریدی، گندم ٹارگٹ سے 18 فیصد کم خریدی گئی، پاسکو نے بھی 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے بجائے 7 لاکھ ٹن گندم خریدنے پر اکتفا کیا اور اس طرح پاسکو نے ٹارگٹ سے 40 فیصد کم گندم کی خریداری کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم نہ خریدنے سے بحران پیدا ہوا، بحرانی کیفیت میں سندھ حکومت نے پاسکو سے گندم حاصل کی۔ جس کے بعد ملک میں گندم کے ذخائر کم ہو گئے۔
اسی طرح سیکرٹری خوراک پنجاب نسیم صادق نے فیڈ ملوں کو مئی میں 8 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دی۔
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے فیصلے کو ٹھیک قرار دیا اور کہا کہ ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فیڈ ملوں کی جانب سے خریدے جانے والے گندم کے ذخائر اگست اور ستمبر میں استعمال ہونے تھے اس کے برعکس محکمہ خوراک کو اگست میں ہی سرکاری گوداموں کے دروازے کھولنے پڑے جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی بر وقت مانیٹرنگ نہ کر سکی۔
سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ہاشم بھوپل زئی کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت امپورٹ کا فیصلہ نہ ہوا جس کی نشاندہی جون 2019ء کی ریویو میٹنگ میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور سندھ فوڈ کے نمائندگان نے بھی کی۔
بعد ازاں جنوری 2019ء میں 3 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی جو مناسب وقت نہ تھا۔
دریں اثنا وزیراعظم نے ایف آئی اے کو فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کے احکامات دیئے۔ 25 اپریل کو فرانزک پورٹ کے بعد وزیراعظم سزا اور جزا کا تعین کریں گے۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ وزارت سے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دے چکا اور احتساب کیلئے تیار ہوں۔
علاوہ ازیں سابق سیکرٹری نسیم صادق نے بھی احتساب کیلئے عہدہ چھوڑ دیا۔
اس حوالے سے مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے رپورٹ کو مکمل طور پر تسلیم کیا اور کہا کہ قصور واروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔

Source: لا ہور نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

“چوروں کا کپتان “ تحریر .. راۓ ارشاد بھٹی

Next Post

Poetry by #Anjum Sehrai# اب بات کیجئے

Next Post
Poetry by #Anjum Sehrai# اب بات کیجئے

Poetry by #Anjum Sehrai# اب بات کیجئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور . گندم بحران کے ذمہ دار کون، ایف آئی اے رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے، لاہور نیوز نے حقائق پر مبنی رپورٹ حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے 2019ء میں 40 لاکھ ٹن کے بجائے 33 لاکھ ٹن گندم خریدی، گندم ٹارگٹ سے 18 فیصد کم خریدی گئی، پاسکو نے بھی 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے بجائے 7 لاکھ ٹن گندم خریدنے پر اکتفا کیا اور اس طرح پاسکو نے ٹارگٹ سے 40 فیصد کم گندم کی خریداری کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم نہ خریدنے سے بحران پیدا ہوا، بحرانی کیفیت میں سندھ حکومت نے پاسکو سے گندم حاصل کی۔ جس کے بعد ملک میں گندم کے ذخائر کم ہو گئے۔ اسی طرح سیکرٹری خوراک پنجاب نسیم صادق نے فیڈ ملوں کو مئی میں 8 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دی۔ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے فیصلے کو ٹھیک قرار دیا اور کہا کہ ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈ ملوں کی جانب سے خریدے جانے والے گندم کے ذخائر اگست اور ستمبر میں استعمال ہونے تھے اس کے برعکس محکمہ خوراک کو اگست میں ہی سرکاری گوداموں کے دروازے کھولنے پڑے جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی بر وقت مانیٹرنگ نہ کر سکی۔ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ہاشم بھوپل زئی کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت امپورٹ کا فیصلہ نہ ہوا جس کی نشاندہی جون 2019ء کی ریویو میٹنگ میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور سندھ فوڈ کے نمائندگان نے بھی کی۔ بعد ازاں جنوری 2019ء میں 3 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی جو مناسب وقت نہ تھا۔ دریں اثنا وزیراعظم نے ایف آئی اے کو فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کے احکامات دیئے۔ 25 اپریل کو فرانزک پورٹ کے بعد وزیراعظم سزا اور جزا کا تعین کریں گے۔ دوسری جانب سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ وزارت سے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دے چکا اور احتساب کیلئے تیار ہوں۔ علاوہ ازیں سابق سیکرٹری نسیم صادق نے بھی احتساب کیلئے عہدہ چھوڑ دیا۔ اس حوالے سے مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے رپورٹ کو مکمل طور پر تسلیم کیا اور کہا کہ قصور واروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.