لیہ(صبح پا کستان)ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان نے کہا کہ مساجد و تبلیغی جماعت کے کارکن خیر کو پھیلانے والے ہیں ان کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا اسلام دشمنی کے زمرے میں آتا ہے اللہ پاک کو راضی کرکے ہی اس کرونا وائرس کی مصیبت سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اس وقت توبہ استغفار اپنے گناہوں کی معافی مانگ کراللہ اورنبی محترمﷺکو راضی کرنے کی طرف اپنے آپ کو راغب کریں انہوں نے کہا حکومتی ادارے اللہ کی راہ میں نکلے ہوئے افراد کی قدر کریں ان کے ساتھ زیادتی کرنے سے باز رہیں جب تک اللہ کو راضی نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہم مصیبت میں گھرے رہیں گے،گھروں کے بڑے بچوں کوموبائل اور ٹی وی کی بجائے اپنے ساتھ بیٹھ کر توبہ استغفار اور آیت کریمہ کی تسبیحات کثرت سے کرنے کا سلسلہ شروع کریں ان اعمال کی بدولت اللہ ہم پر راضی ہوجائے گا اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے اردگرد لوگوں پر نظر دوڑائیں کہ کہیں ان کے گھر میں مصیبت و فاقے کی نوبت تو نہیں ان کی امداد فوری پر کریں تاکہ اللہ پاک آ پ کے اس عمل سے راضی ہوسکتا ہے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










