ممکنہ سیلا ب کے پیشگی انتظا ما ت کااعلی سطحی جا ئزہ اجلاس ، ڈی سی او نے صدارت کی
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں ممکنہ سیلا ب سے بہتر اور موثر طور پرنبر د آزما ہو نے کے لئے پیشگی ایکشن پلا ن کے تحت تمام محکمو ں کے ما بین مستحکم اور ہمہ وقت کوارڈینشن اور تمام وسائل کو ایک ہی مقام پر یکجا کرکے فلڈ پلا ن ترتیب دیا جا رہا ہے اور فلڈ ایکشن پلا ن کے تحت تمام تکنیکی سہو لتوں اور مشینری کو 1122کے ضلعی دفتر میں مرتکز کر کے کسی بھی ناگہا نی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جا ئے گا یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ممکنہ سیلا ب کے پیشگی انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ، اجلاس میں
اے ڈی سی ڈاکٹرلبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر ز لیہ ، ٹی ایم اوز ،ای ڈی او زراعت ،ای ڈی او ورکس ، ای ڈی او فنانس ، انچار ج 1122، سول ڈیفنس آفیسر ، ایکسئین انہار لیہ ، کو ٹ ادو ، ایس ڈی او بلڈنگز ، ڈی او جنگلا ت ، ڈی ایل او لیہ ، ڈی او تعلیم و دیگر متعلقہ افسران مو جو د تھے اجلاس میں ایس ڈی او انہار لیہ محمد ایو ب قاضی نے بریفنگ کے دوران ضلع لیہ کے سپر بند وں ، فلڈ بند وں اور لیہ فلڈ پر وٹیکشن بند کی مضبو طی و نگرانی اسی طرح بکھری احمد خان و شاہوالہ ، سپر بند وں و سٹڈ بندوں پرجا ری کام کی رفتار اور دریا میں پا نی کی صورتحا ل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اسی طرح اجلاس میں ڈاکٹر محمد ہاشم نے نشیبی علا قوں کے بنیادی مراکز صحت میں ادویا ت کی مو جو دگی ، فلڈ بندوں پر طبی سہو لیا ت کے لئے کیمپس کا قیا م ، انٹی سنیک ، انٹی ریبک ویکسین کی مو جو دگی و سپرے کے بارے میں آگا ہ کیا اسی طرح انچارج 1122ڈاکٹر تسلیم احمد نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں فلڈ ریلیف پلا ن کے تیاری کے بارے میں آگا ہ کیا ، ڈی ایل او لیہ ڈاکٹر محمد طارق نے جا نوروں کے لئے ویکسی نیشن کے لئے ویکسین کی مو جو دگی ، فلڈ بندوں پرویٹرنری کیمپس کا قیا م اور ان میں ویکسی نیشن و ادویا ت کی مو جو دگی آگا ہ کیا ۔ اسی طرح اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے ضلع لیہ میں سیلا ب میں صورتحا ل میں فلڈ ریلیف کیمپو ں کا قیام اور ریسکیو و ریلیف سر گر میوں کے لئے ٹی ایم ایز ، صحت ، تعلیم ،جنگلا ت ، ریو نیو ، پو لیس و دیگر محکمو ں کی ذمہ داروں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے نشیبی علا قوں کی یو نین کو نسلو ں اور دریا ئی پا نی کے شکا ر ہو نے والے علا قوں کے سروے اور سٹرکوں ، بلڈنگز و دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس میں ٹی ایم اوز عثما ن جا وید ، ممتاز کلا چی ، محمد آصف جا وید نے ٹی ایم ایز میں فلڈ ریلیف کے لئے مو جود ڈی واٹرنگ سیٹ ، مچھر دانیوں ، وبا ئی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے سپرے کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ اسی طرح دوآبہ فاؤنڈیشن کے غلام رسول اصغر نے بو ٹس کی فراہمی ، عارضی ٹا ئلٹس بلا ک لگا نے ، رضا کا روں کی موجو دگی اور ڈی واٹرنگ سیٹ و بچوں و بڑوں کو فوڈ ایٹمز ، لا ئف جیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈی سی او لیہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ سیلا ب کی صورت میں ریسکیو ریلیف اور بحا لی تک اسی صورت بہتر اور معیاری انتظا ما ت کیے جا سکتے ہیں جب تک تمام دستیاب وسائل و کمیو نٹی سے مو ثر رابطے و ہم آہنگی کو ایک ہی جگہ پر جمع کر کے ڈیٹا مرتب کر تے ہو ئے عملی اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں ، انہو ں نے اس ضمن میں فلڈ پلا ن کے لئے اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کو فوکل پرسن بنا تے ہو ئے ضلع بھر کے تمام محکمو ں کے وسائل کو یکجا کر کے عملی مظاہر ہ کر نے اور ریسکیو کے لئے ٹرانسپوٹیشن کی سہو لت کے سلسلہ میں ڈیٹا مر تب کر نے کی ہد ایت کی ۔