لیہ:27مارچ 2020( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک مہلک وباءہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے سخت احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہوناناگزیرہے۔انہوںنے ےہ بات اسلم موڑ ،عیدگاہ،صدربازارکی مختلف مساجد کامعائنہ کے موقع پرکہی۔ لیفٹینٹ کرنل محسن ،ڈی پی او حسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ عبادات پرکوئی پابندی نہےں ہے تاہم حکومتی ہدایات اورعلماءکی مشاورت سے ےہ فےصلہ کےاگےاہے کہ مساجد مےں صرف فرض نمازاداکی جائے گی جبکہ بقےہ نماز گھروں مےں اداکی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دےتے ہوئے نہ صرف خود بلکہ اپنے عزےزواقارب اورہمسائے کوبھی اس وباءسے محفوظ رکھنے کے لئے ہداےات پر عمل کرےں اورگھروں سے بلاضرورت نہ نکلےں۔انہوںنے کہاکہ تمام لوگ صابن سے 20سےکنڈتک ہاتھ دھونے کومعمول بنائےں اورکسی سے ہاتھ نہ ملائےں اورکم سے کم اےک دوسرے سے اےک مےٹرکافاصلہ رکھےںتاکہ اس وائرس کو پھےلنے کاموقع نہ ملے۔انہوںنے کہاکہ ضلع مےں ابھی تک کورونا وائرس کاکوئی مرےض تشخےص نہےں ہوااورنہ ہی زےرعلاج ہے تاہم ضلع کوکورونافری بنانے کے لئے ہر فردکوکرداراداکرناہوگا۔ڈی پی اوحسن اقبال نے کہاکہ پولےس فورس مستعدی سے خدمات انجام دے رہی ہے اورڈبل سواری پرپابندی کے احکامات پرعملدرآمد کوےقےنی بنارہی ہے تاہم عوام اس سلسلہ مےں رضاکارانہ طورتعاون کرےں اورگھروں سے بلاضرورت نہ نکلیں