لیہ:23مارچ 2020( صبح پا کستان )کوروناوائرس کے انسداد اور عوام میں احساس ذمہ داری و تحفظ پیدا کرنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام فلیگ مارچ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔فلیگ مارچ میں پاک فوج،پولیس،ریسکیو1122نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال اور میجرذیشان،اسسٹنٹ کمشنرنیاز احمد بھی ہمراہ تھے۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر ٹی ڈی اے چوک،اسلم موڑ،کلمہ چوک،جمن شاہ،کوٹ سلطان،پہاڑپور ،پیرجگی،دھوری اڈا،،چوک اعظم سے ہوتا ہواواپس لیہ اختتام پذیر ہوا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے اس موقع پر اپنے پیغام میںکہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ انتہائی چوکس ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نبردآزماہونے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ودیگر ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کورونا وائرس کے سدباب کے لئے بھی میدان عمل میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اور اپنے سمیت دوسروں کی زندگی بھی بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے تو کورونا وائرس جان لیوا نہیں ہوسکتا