• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک، ہم نے بحیثیت قوم یہ جنگ لڑنی ہے، قوم کی تکلیف سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے: وزیراعظم

webmaster by webmaster
مارچ 17, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مافیا کوڈر ہے کہ حکومت کامیاب ہوگئی تو دکانیں بند، پیسے پکڑے جائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ چین میں وائرس پھیلنے کا معلوم تھا اور یہ بھی اندازہ تھا کہ یہ پاکستان بھی آئے گا اس لئے 15 جنوری کو ہی اس کیخلاف اقدامات کا فیصلہ کرلیا تھا۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 97 فیصد افراد بالکل صحت یاب ہو جاتے ہیں اور بہت سے افراد کو تو صرف نزلہ و زکام ہی ہوتا ہے، بلوچستان حکومت اور پاک فوج کو کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر داد دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس کے 97 فیصد کیس بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں اور ان میں سے 90 فیصد افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف نزلہ زکام اور کھانسی ہوتی ہے جبکہ صرف چار سے پانچ فیصد افراد کو ہسپتال جانا پڑتا ہے لیکن اس کی سب سے خطرناک بات تیزی کیساتھ پھیلنا ہے۔ چین میں تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار کیسز سامنے آئے اور جب بھی اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہوتے ہیں تو ہسپتالوں کی سہولیات کم پڑ جاتی ہیں۔ ایک طرف اگر کرونا تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے تو لیکن دوسری طرف صرف 3 فیصد ایسے افراد جن کی عمر زیادہ ہوتی ہے یا پھر جنہیں چھاتی کی انفیکشن وغیرہ ہو، ان کی جان خطرے میں ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین میں وائرس پھیلنے سے متعلق جیسے ہی پتہ چلا تو ان کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے جس کے بعد وائرس ایران گیا جہاں پاکستان سے جانے والے زائرین اس سے متاثر ہوئے جو بلوچستان کے راستے واپس آ رہے تھے۔ بلوچستان میں تفتان کا علاقہ بہت ویران ہے جہاں جہاں لاجسٹک، ڈاکٹرز اور دیگر سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل کام تھا لیکن میں بلوچستان حکومت اور پاک فوج کو داد دیتا ہوں جنہوں نے مل تک انتہائی مشکل حالات میں پوری کوشش کی اور ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا، میں مسلسل سارے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے تھا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے 15جنوری سے ائیر پورٹس پر لوگوں کی سکریننگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 9لاکھ لوگوں کی سکریننگ کی گئی ،پہلا کیس 26فروری کو سامنے آیا ۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلے گا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا یا جس میں دیگر ممالک کے ردعمل کا تقابلی جائزہ لیا گیا ،اٹلی نے آغاز میں کچھ نہیں کیا لیکن جب کیسز بڑھنا شروع ہوئے تو لاک ڈاﺅن کردیا ،امریکہ نے بھی شروع میں کچھ نہیں کیا اور پھر لاک ڈاﺅن شروع کردیا ،اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہم بھی لاک ڈاﺅن کردیں لیکن ہمارے معاشی حالات مختلف ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ اگر شہر بند کریں گے تو لوگ کرونا کے بجائے بھوک سے مر جائیں گے ،لہذا ہم نے فیصلہ لیا کہ لوگوں کے اجتماع کی جگہوں کو بند کریں ۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازیخان۔ کروناوائرس ،جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کر دیا گیا۔ کمشنر نسیم صادق

Next Post

کرونا اور انسان کا رونا۔۔۔۔!! .. مظہر اقبال کھوکھر

Next Post
کرونا اور انسان کا رونا۔۔۔۔!! .. مظہر اقبال کھوکھر

کرونا اور انسان کا رونا۔۔۔۔!! .. مظہر اقبال کھوکھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ چین میں وائرس پھیلنے کا معلوم تھا اور یہ بھی اندازہ تھا کہ یہ پاکستان بھی آئے گا اس لئے 15 جنوری کو ہی اس کیخلاف اقدامات کا فیصلہ کرلیا تھا۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 97 فیصد افراد بالکل صحت یاب ہو جاتے ہیں اور بہت سے افراد کو تو صرف نزلہ و زکام ہی ہوتا ہے، بلوچستان حکومت اور پاک فوج کو کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر داد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس کے 97 فیصد کیس بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں اور ان میں سے 90 فیصد افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف نزلہ زکام اور کھانسی ہوتی ہے جبکہ صرف چار سے پانچ فیصد افراد کو ہسپتال جانا پڑتا ہے لیکن اس کی سب سے خطرناک بات تیزی کیساتھ پھیلنا ہے۔ چین میں تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار کیسز سامنے آئے اور جب بھی اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہوتے ہیں تو ہسپتالوں کی سہولیات کم پڑ جاتی ہیں۔ ایک طرف اگر کرونا تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے تو لیکن دوسری طرف صرف 3 فیصد ایسے افراد جن کی عمر زیادہ ہوتی ہے یا پھر جنہیں چھاتی کی انفیکشن وغیرہ ہو، ان کی جان خطرے میں ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین میں وائرس پھیلنے سے متعلق جیسے ہی پتہ چلا تو ان کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے جس کے بعد وائرس ایران گیا جہاں پاکستان سے جانے والے زائرین اس سے متاثر ہوئے جو بلوچستان کے راستے واپس آ رہے تھے۔ بلوچستان میں تفتان کا علاقہ بہت ویران ہے جہاں جہاں لاجسٹک، ڈاکٹرز اور دیگر سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل کام تھا لیکن میں بلوچستان حکومت اور پاک فوج کو داد دیتا ہوں جنہوں نے مل تک انتہائی مشکل حالات میں پوری کوشش کی اور ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا، میں مسلسل سارے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے 15جنوری سے ائیر پورٹس پر لوگوں کی سکریننگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 9لاکھ لوگوں کی سکریننگ کی گئی ،پہلا کیس 26فروری کو سامنے آیا ۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلے گا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا یا جس میں دیگر ممالک کے ردعمل کا تقابلی جائزہ لیا گیا ،اٹلی نے آغاز میں کچھ نہیں کیا لیکن جب کیسز بڑھنا شروع ہوئے تو لاک ڈاﺅن کردیا ،امریکہ نے بھی شروع میں کچھ نہیں کیا اور پھر لاک ڈاﺅن شروع کردیا ،اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہم بھی لاک ڈاﺅن کردیں لیکن ہمارے معاشی حالات مختلف ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ اگر شہر بند کریں گے تو لوگ کرونا کے بجائے بھوک سے مر جائیں گے ،لہذا ہم نے فیصلہ لیا کہ لوگوں کے اجتماع کی جگہوں کو بند کریں ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.