• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ کروناوائرس ،جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کر دیا گیا۔ کمشنر نسیم صادق

ڈیرہ غازیخان سنٹر میں آٹھ سو کے قریب زائرین کو ابزرویشن میں رکھا گیا ، مشتبہ کیس کی نشاندہی پر پانچ افراد انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل

webmaster by webmaster
مارچ 17, 2020
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ کروناوائرس  ،جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کر دیا گیا۔ کمشنر نسیم صادق

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ حکومت کیلئے ہر انسانی جان قیمتی ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے. ایران سے آنے والے زائرین کو ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے چار بلاکوں میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیاہے جہاں خواتین،بچوں، بزرگ اور ہر عمر کے فرد کی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے.

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ سنٹر میں آٹھ سو کے قریب زائرین کو ابزرویشن میں رکھا گیا ہے جن کے مختلف اوقات میں تین ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کیلئے حکومت نے کٹس فراہم کر دی ہیں. مشتبہ کیس کی نشاندہی پر پانچ افراد کو انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کے دیگر ٹیسٹ جاری ہیں. سنٹر سے اڑتالیس افراد کے جدید کٹس کے ذریعے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ تین روز کے اندر موصول ہوگی. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان لائے جانے والے زائرین کو مختلف جگہوں پر چودہ، چودہ روز کیلئے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے. گلگت بلتستان، آزاد کشمیر او رخیبرپختونخواہ کے زائرین کو منی بسوں کے ذریعے ان کے اضلاع پہنچا د یاگیا. کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہاہے کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں مقیم تمام افراد حکومت کے انتظامات سے مطمئن ہیں او ران کی خواہش ہے کہ انہیں مکمل تسلی کے بعد گھر بھیجا جائے تاکہ ان کی فیملی کے کسی بھی ممبر کو کوئی پریشانی نہ ہو. کمشنرنے کہا کہ سنٹر ک گرد سکیورٹی کے مختلف حصار بنائے گئے ہیں کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں صفائی کیلئے 22کے قریب تربیت یافتہ جینیٹوریل سٹاف تعینا ت کیاگیاہے جنہیں حفاظتی کٹ پہنانے کے ساتھ دیگر انفیکشن سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں. زائرین کو کھیلوں او ربچوں کو کھلونے سمیت دیگر تفریحی سامان مہیاکیاگیاہے. زائرین کے زیراستعمال چیزوں کو ایئر لاک کنٹینر کے ذریعے باہر لا کر محفوظ مقامات پر تلف کیا جارہاہے. کمشنرنے کہاکہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد پورے معاشرے کو محفوظ بنانا ہے او رڈویژنل انتظامیہ خدمت خلق میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں کرے گی. انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کیلئے ملک بھر میں مظفرگڑھ، لاہور او رپنڈی میں تین سنٹرز بنائے گئے ہیں جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کیاگیا جہاں عالمی معیار کے مطابق تشخیص، علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئی ہے.

Tags: DG khan news
Previous Post

ملتان ۔ مریضوں اور ہسپتال عملہ کو کرونا سے بچا نے کے لئے آوٹ ڈور سروسز کو بند کر دیا جائے ۔ ڈاکٹر زاہد سرفراز

Next Post

کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک، ہم نے بحیثیت قوم یہ جنگ لڑنی ہے، قوم کی تکلیف سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے: وزیراعظم

Next Post
مافیا کوڈر ہے کہ حکومت کامیاب ہوگئی تو دکانیں بند، پیسے پکڑے جائیں گے، وزیر اعظم

کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا خطرناک، ہم نے بحیثیت قوم یہ جنگ لڑنی ہے، قوم کی تکلیف سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ حکومت کیلئے ہر انسانی جان قیمتی ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے. ایران سے آنے والے زائرین کو ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے چار بلاکوں میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیاہے جہاں خواتین،بچوں، بزرگ اور ہر عمر کے فرد کی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ سنٹر میں آٹھ سو کے قریب زائرین کو ابزرویشن میں رکھا گیا ہے جن کے مختلف اوقات میں تین ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کیلئے حکومت نے کٹس فراہم کر دی ہیں. مشتبہ کیس کی نشاندہی پر پانچ افراد کو انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کے دیگر ٹیسٹ جاری ہیں. سنٹر سے اڑتالیس افراد کے جدید کٹس کے ذریعے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ تین روز کے اندر موصول ہوگی. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان لائے جانے والے زائرین کو مختلف جگہوں پر چودہ، چودہ روز کیلئے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے. گلگت بلتستان، آزاد کشمیر او رخیبرپختونخواہ کے زائرین کو منی بسوں کے ذریعے ان کے اضلاع پہنچا د یاگیا. کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہاہے کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں مقیم تمام افراد حکومت کے انتظامات سے مطمئن ہیں او ران کی خواہش ہے کہ انہیں مکمل تسلی کے بعد گھر بھیجا جائے تاکہ ان کی فیملی کے کسی بھی ممبر کو کوئی پریشانی نہ ہو. کمشنرنے کہا کہ سنٹر ک گرد سکیورٹی کے مختلف حصار بنائے گئے ہیں کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں صفائی کیلئے 22کے قریب تربیت یافتہ جینیٹوریل سٹاف تعینا ت کیاگیاہے جنہیں حفاظتی کٹ پہنانے کے ساتھ دیگر انفیکشن سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں. زائرین کو کھیلوں او ربچوں کو کھلونے سمیت دیگر تفریحی سامان مہیاکیاگیاہے. زائرین کے زیراستعمال چیزوں کو ایئر لاک کنٹینر کے ذریعے باہر لا کر محفوظ مقامات پر تلف کیا جارہاہے. کمشنرنے کہاکہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد پورے معاشرے کو محفوظ بنانا ہے او رڈویژنل انتظامیہ خدمت خلق میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں کرے گی. انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کیلئے ملک بھر میں مظفرگڑھ، لاہور او رپنڈی میں تین سنٹرز بنائے گئے ہیں جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کیاگیا جہاں عالمی معیار کے مطابق تشخیص، علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئی ہے.
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.