لیہ(صبح پا کستان)گورنمنٹ ہائی سکول دورٹہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روے کے خرچ سے تعلیمی تدریسی سرگرمیوں کیلئے بڑا ہال تعمیر کے کے دیگر سکولز کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کرلی
آپ یقین کریں یا نہ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جب ہمارے سرکاری ادارے اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے ایک ایک روپے کے خرچ کیلئے بھی سرکاری خزانہ کی طرف دیکھ اور فنڈز کے انتظار کرتے کرتے برس ہا برس گذار دیتے ہیں تاہم محکمہ ایجوکیشن ضلع لیہ کے لیہ اور کروڑ لعل عیسن روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول دورٹہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایسی شاہکار تعمیر کی ہے جسکی مثال ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں میں دی جارہی ہے،سربراہ ادارہ محمد آصف خان درانی نے اپنے سکول سٹاف اور چند والدین کو توجہ دلانے پر کہ سکول کی تدریسی ضروریات کیلئے ایک بڑا ہال جس میں اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپس،امتحانی سنٹر،پریکٹیکل لیب وغیرہ کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے
ہال کی تعمیر اشد اور فوری ضرورت ہے ہیڈ ماسٹر محمد آصف خان درانی کے توجہ دلانے پر والدین اور سکول اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں ہال تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا یوں لگ بھگ دو ماہ کے عرصہ میں سٹینڈرڈ سائز ہال35×50فٹ اور 10×17فٹ کا کڈز روم مکمل کیا جس پر لگ بھگ 17سے 18لاکھ روپے کی لاگت آئی،گورنمنٹ ہائی سکول دورٹہ میں ہال کی تعمیر کے بعد سکول میں علاقہ بھر کے طالبعلموں کیلئے بورڈ امتحان دینے کی سہولت پیدا ہوئی ہے یوں دیگر 8سکولز کے امتحان دہندہ طلبہ جو قبل ازیں لیہ اور کروڑ لعل عیسن کا امتحان دینے کیلئے سفر کیا کرتے تھے اب سکول میں بنائے گئے امتحانی ہال میں شریک ہوتے ہیں،دورٹہ سکول میں ہال کی تعمیر سے محکمہ تعلیم لیہ میں گورنمنٹ ہائی سکول دورٹہ لیڈنگ رول ادا کررہا ہے ہیڈ ماسٹر محمد آصف خان درانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں ہال کی تعمیر اساتذہ،سکول سٹاف اور والدین کی علم دوستی اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک ایسی یادگار کے طور پر زندہ رہیگا کہ ”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی“