لیہ {صبح پا کستان }لیہ میں شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے انتظا میہ کے دعوے محض دکھاوا نکلے ،
چوک اعظم سمیت ضلع بھر میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصے سے بند پڑے ہیں ۔ جب کہ شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے بچھائی گئی واٹر لاءئنیں بھی ناکارہ ہو چکی ہیں ، واٹر فلٹریشن پلا نٹ بند ہو نے کی وجہ سے شہری صاف پانی سے بھی محروم ہیں ۔
مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر میں بتا یا گیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجیمرنگ کے افسران پرائیویٹ کمپنیوں کی مل بھگت کے سبب پرائیویٹ کمپنیوں کا پا نی فروخت کر نے کے لئے سرکاری پلا نٹس کو فنکشل نہیں کر رہے ۔ حا لا نکہ کمشنر ڈی جی خان نے بند واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد چا لو کرنے اور شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئءے تھے لیکن کمشنر کی طرف سے جاری ہو نے احکامات پر عملدر اآمد نہیں ہو سکا اور یوں شہر یوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی خواب بن کر رہ گیا ہے ۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہو نے اور یوں شہری زیر زمین پا نی میں آر سینک سمیت دیگر کیمیکل کی مو جود گی کے خد شہ کے سبب پرا ئیویٹ کمپنیوں سے صاف پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظا میہ ضلع بھر میں بند پڑے واٹر فلٹر یشن پلا نٹس کو فعال کر نے کے لئے انتظا مات کرے ۔