• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

امریکا طالبان امن معاہدے پر آج دوحا میں دستخط ہوں گے

webmaster by webmaster
فروری 29, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
امریکا طالبان امن معاہدے پر آج دوحا میں دستخط ہوں گے

اسلام آباد / کراچی: امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر آج دوحہ میں دستخط ہوں گے، طالبان چاہتے ہیں کہ معاہدے پر صدر ٹرمپ یا سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو دستخط کریں تاہم آخری وقت تک یہ واضح نہ ہو سکا کہ امریکا کی جانب سے کون معاہدے پر دستخط کرے گا۔

طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ مضمون میں کہا تھا کہ طالبان عالمی معاملات پر قرآن و سنت کی روشنی سمجھوتہ کرنے کیلیے تیارہیں ،جن میں خواتین کے حقوق اور یورپی ملکوں سے تعلقات شامل ہیں۔

افغان امن معاہدے کے بعد دوسرا مرحلہ ممکنہ طور پر مارچ کے اوائل میں شروع ہوگا تاہم اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔افغان مفاہمتی عمل کا دوسرا مرحلہ ’’انٹرا افغان مذاکرات ‘‘ہیں،اس مرحلے میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوں گے،مذاکراتی مرکز کا تعین فریقین مشاورت سے کریں گے۔

ان مذاکراتی مرحلے کوآگے بڑھانے کے لیے ’افغان امن کانفرنس ‘ کا انعقادبھی باہمی مشاورت سے ہوگا۔ افغان امن معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں۔50 ملکوں کے نمائندے اس تقریب میں شریک ہوں گے، اس وقت دو موضوع زیر بحث ہیں۔

لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ بھارت کا سیکولر چہرہ ہے،انصاف کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔صدر ٹرمپ کے دورے کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پولیس کا سہارا لے کر آ ر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور مساجد پر اپنے جھنڈے لگا رہے تھے۔ دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔

مائیک پومپیو نے ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،تاہم ہم افغانستان میں ایران کی مداخلت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تقریب میں شرکت کیلئے دوحہ میں موجود ہیں۔ افغان امن معاہدہ پاکستان کے لیے اعزاز اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے آج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے ’’سہولت کار ‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

Tags: inter national news
Previous Post

سکھر میں بڑا حادثہ ،مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،ہلاکتیں

Next Post

لیہ۔سر کاری واٹر فلٹر پلا نٹس بند ، شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم

Next Post
لیہ۔سر کاری واٹر فلٹر پلا نٹس بند ، شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم

لیہ۔سر کاری واٹر فلٹر پلا نٹس بند ، شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد / کراچی: امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر آج دوحہ میں دستخط ہوں گے، طالبان چاہتے ہیں کہ معاہدے پر صدر ٹرمپ یا سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو دستخط کریں تاہم آخری وقت تک یہ واضح نہ ہو سکا کہ امریکا کی جانب سے کون معاہدے پر دستخط کرے گا۔ طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ مضمون میں کہا تھا کہ طالبان عالمی معاملات پر قرآن و سنت کی روشنی سمجھوتہ کرنے کیلیے تیارہیں ،جن میں خواتین کے حقوق اور یورپی ملکوں سے تعلقات شامل ہیں۔ افغان امن معاہدے کے بعد دوسرا مرحلہ ممکنہ طور پر مارچ کے اوائل میں شروع ہوگا تاہم اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔افغان مفاہمتی عمل کا دوسرا مرحلہ ’’انٹرا افغان مذاکرات ‘‘ہیں،اس مرحلے میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوں گے،مذاکراتی مرکز کا تعین فریقین مشاورت سے کریں گے۔ ان مذاکراتی مرحلے کوآگے بڑھانے کے لیے ’افغان امن کانفرنس ‘ کا انعقادبھی باہمی مشاورت سے ہوگا۔ افغان امن معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں۔50 ملکوں کے نمائندے اس تقریب میں شریک ہوں گے، اس وقت دو موضوع زیر بحث ہیں۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ بھارت کا سیکولر چہرہ ہے،انصاف کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔صدر ٹرمپ کے دورے کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پولیس کا سہارا لے کر آ ر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور مساجد پر اپنے جھنڈے لگا رہے تھے۔ دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔ مائیک پومپیو نے ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،تاہم ہم افغانستان میں ایران کی مداخلت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تقریب میں شرکت کیلئے دوحہ میں موجود ہیں۔ افغان امن معاہدہ پاکستان کے لیے اعزاز اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے آج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے ’’سہولت کار ‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.