لیہ(رضوان مرزا)میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز، نجی کالج لیہ انتظامیہ رولنمبرحاصل کرنے کیلئے آنے والے طلباء و طالبات سے ناجائز رقم بٹورنے لگے،والدین پریشان صوبائی وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم،ڈپٹی کمشنر لیہ،سی ای او ایجوکیشن لیہ،چیئرمین بورڈسے نوٹس لینے کا مطالبہ،آج سے میٹرک سالانہ کے امتحانات کا آغاز ہے نجی کالج لیہ کے طلباء وطالبات اپنی رولنمبر سلپ کے حصول کیلئے کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا تو طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپ کی وصولی سے بیشتر ہزاروں روپے مختلف مدات میں فیسوں کی لسٹ دے دی گئی جس میں ماہانہ فیسوں کے علاوہ مختلف جرمانے اورپیپر منی کے نام پر بھاری بھرکم فیسوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا گیا فیس جمع نہ کرانے پر رولنمبر سلپ نہ دینے کا کالج انتظامیہ کی طرف سے عندیہ دیا گیا جس بچوں کے والدین انتہائی پریشانی میں مبتلا ہوگئے والدین کے مطابق کالج کی ماہانہ فیسیں باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود کالج انتظامیہ کی طرف سے ناجائز اضافی فیسوں و جرمانوں،پیپر منی کی شکل میں بوجھ ڈال کروصولی کی جارہی ہے اب بچوں کو پیپر ہے اگر رولنمبر سلپ نہ ملی تو بچوں کے مستقبل کا نقصان ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے والدین کالج انتظامیہ کی بلیک میلنگ میں آکر مجبوراً اضافی فیسیں ادا کرکے اپنے بچوں کی رولنمبر سلپ وصول کررہے ہیں والدین نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا نام صیغہ زار میں رکھتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم،صوبائی سیکرٹری تعلیم،چیئرمین ڈی جی خان بورڈ سے مطالبہ کیا ہے پنجاب کالج لیہ کے فیسوں کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں جبکہ حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں کا تعین کردیا گیا تھا لیکن یہ ادارے مختلف مدات اور جرمانے لگا کر حکومت کی طرف سے جاری کی گئی فیسوں کے علاوہ وصول کررہے ہیں،طلباء وطالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سارے معاملے پر فوری نوٹس لیکر تادیبی کارروائی کریں اور وصول کی گئی زائد فیسیں والدین کو واپس دلوائیں اور کالج انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔