• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعظم لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

شفاف سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے

webmaster by webmaster
فروری 21, 2020
in لیہ نیوز
0
وزیراعظم   لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

لیہ(صبح پا کستان)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کل جمعہ کووزیراعظم عمران خان لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے، احساس آمدن پروگرام احساس فریم ورک کے تحت جاری کئے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے

احساس اثاثہ جات سکیم سے مستحق افراد اپنی آمدن کما کر اپنے روٹی،کپڑے اور مکان کا خود انتخاب کریں گے۔اس پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو مفت اثاثے دے کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے۔روزگارکی فراہمی سے ہی مستحق افراد غربت کی لکیر پار کرسکتے ہیں۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان براے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گِل،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخارعلی بابر کھتران،بشارت رندھاوا،مینجراحساس پروگرام محمدفاضل اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس پروگرام کا21فروری کو سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ شفاف سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات میں بتایا کہ60فی صد خواتین،40فیصد مرد و دیگر کیمونٹی سے انتخاب کیاگیا ہے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت منتخب افراد میں 60ہزار مالیت کی گائے بکریاں،رکشے،ٹھیلے اور دوکانوں کے لیے سامان مہیاکیاجائے گاتاکہ وہ باعزت روزگار کماکر اپنے کنبے کی کفالت کرسکیں۔

اس پروگرام کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن غربت سروے کے تحت جاری ہے۔جس کا دائرہ ملک بھر کی 375پسماندہ یونین کونسل کے 1لاکھ 76ہزار خاندانوں کو مستفید کرنے کے لئے جاری ہے اورضلع لیہ کی 20یونین کونسلوں کے 10ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے تحت اثاثے دیے جارہے ہیں تاکہ یہ افراد غربت کی لکیر سے باہر نکل کر ملکی معیشت میں بہتر روزگار کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت پر بھروسہ رکھا جائے وزیر اعظم عمران خان انتہائی دیانت داری سے غریب طبقہ کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں کرپشن،بدعنوانی اور صوابدیدی اختیارات کی ہرگز گنجائش نہیں ہوگی اور خالصتاً ویلج کمیٹیوں کے تحت سروے اور سیکروٹنی کاعمل مکمل کیا جارہا ہے۔

کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 66کروڑ روپے کے اخراجات سے چلنے والے وزیر اعظم ہاؤس کو اب صرف 2لاکھ روپے ماہانہ میں چلارہے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم خود اپنے تمام بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں۔

Tags: layyah news
Previous Post

تو نسہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بارتھی میں شہید لانس نائیک عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

Next Post

حکومت پنجاب اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دے، ذاتی معالج نوازشریف

Next Post
نواز شریف کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑ گئی، بون میرو ٹیسٹ کی تیاری

حکومت پنجاب اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دے، ذاتی معالج نوازشریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لیہ(صبح پا کستان)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کل جمعہ کووزیراعظم عمران خان لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے، احساس آمدن پروگرام احساس فریم ورک کے تحت جاری کئے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے احساس اثاثہ جات سکیم سے مستحق افراد اپنی آمدن کما کر اپنے روٹی،کپڑے اور مکان کا خود انتخاب کریں گے۔اس پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو مفت اثاثے دے کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے۔روزگارکی فراہمی سے ہی مستحق افراد غربت کی لکیر پار کرسکتے ہیں۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان براے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گِل،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخارعلی بابر کھتران،بشارت رندھاوا،مینجراحساس پروگرام محمدفاضل اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس پروگرام کا21فروری کو سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ شفاف سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات میں بتایا کہ60فی صد خواتین،40فیصد مرد و دیگر کیمونٹی سے انتخاب کیاگیا ہے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت منتخب افراد میں 60ہزار مالیت کی گائے بکریاں،رکشے،ٹھیلے اور دوکانوں کے لیے سامان مہیاکیاجائے گاتاکہ وہ باعزت روزگار کماکر اپنے کنبے کی کفالت کرسکیں۔ اس پروگرام کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن غربت سروے کے تحت جاری ہے۔جس کا دائرہ ملک بھر کی 375پسماندہ یونین کونسل کے 1لاکھ 76ہزار خاندانوں کو مستفید کرنے کے لئے جاری ہے اورضلع لیہ کی 20یونین کونسلوں کے 10ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے تحت اثاثے دیے جارہے ہیں تاکہ یہ افراد غربت کی لکیر سے باہر نکل کر ملکی معیشت میں بہتر روزگار کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت پر بھروسہ رکھا جائے وزیر اعظم عمران خان انتہائی دیانت داری سے غریب طبقہ کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں کرپشن،بدعنوانی اور صوابدیدی اختیارات کی ہرگز گنجائش نہیں ہوگی اور خالصتاً ویلج کمیٹیوں کے تحت سروے اور سیکروٹنی کاعمل مکمل کیا جارہا ہے۔ کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 66کروڑ روپے کے اخراجات سے چلنے والے وزیر اعظم ہاؤس کو اب صرف 2لاکھ روپے ماہانہ میں چلارہے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم خود اپنے تمام بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.