لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پبلک سکو ل چوک اعظم کا افتتاح صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب لالہ طا ہر رندھاوا نے کر دیا ہے افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ء ڈی پی او محمد حسن اقبال،اے سی چوبا رہ محمد سلمان لون،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی با بر کھتران، ایکسئین بلڈنگز چوہدری محمد سلیم،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا، ڈی او تعلیم احسن فرید، توکل حسین، شاہدہ پروین، ممبران بو رڈ آف گورنرز چوہدری منیر وڑائچ، اکرم جا وید علوی، میڈیا نما ئندگان کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے لا لہ طا ہر رندھاوا نے کہا کہ ڈی پی ایس چوک اعظم کے قیام سے علا قے کے مکینو ں کو جدید اور معیاری درس گاہ کی سہو لت ان کی دہلیز پر میسر ہو گی، ما ضی کے ممبر اسمبلی کی غفلت دانش سکو ل ایسے ادارے کی محرومی کو ختم کر نے کے لئے اہلیان چوک اعظم کو ایک معیاری درس گا ہ کا تحفہ دیا ہے جس سے علم کی آبیاری کا حصول ان کے بچوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا اور وہ دن قریب ہو گا کہ یہاں سے تعلیم یا فتہ بڑے بڑے نام ابھریں گے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ء نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ یہ عما رت عرصہ دراز سے بند پڑی تھی جس پر 6کروڑ روپے سے زائد خر چ ہو چکے ہیں آن انڈنٹ تھی جس کو چلانے کا بیڑا اٹھا تے ہو ئے اپنے ضلع کے وسائل کو استعما ل میں لا کر آج فنگشنل کر دیا گیا ہے جس کے لئے انہو ں نے محکمہ تعلیم کے افسران اور سکو ل میں تعینا ت تدریسی ٹیم کی خدما ت کو سراہا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر، ایم پی اے، ڈی پی او نے بچوں کو داخل کر کے سکو ل کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بعدازاں لالہ طا ہر رندھاوا نے بہتر کا ر کر دگی کے حامل افسران، اساتذہ، ممبران بو رڈ آف گو رنر میں شیلڈ تقسیم کیں۔ تقریب کی خوبصورت کمپیئرنگ ٹیچرز نیلم شہزادی اور فوزیہ پروین نے کی۔ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی با بر کھتران، پرنسپل گو رنمنٹ کا لج چوک اعظم لا لہ احمد گجر نے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی پی ایس ایسے ادارے کے اجراء کو فروغ تعلیم اور معیاری درس گاہ کی سہو لت قرار دیتے ہو ئے طلبا ء کے لئے لا جوا ب تحفہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ڈی پی ایس چوک اعظم کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور لا لہ طا ہر رندھا وا کے ہمر اہ سکو ل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور معیاری درسگاہ قرارد یا۔