لیہ(صبح پا کستان)کشمیر آوورمنانے کا مقصد اس پیغام کو زبان زد عام کرنا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی جو صرف جنگ سے ہی نہیں ان سفارتی کوششوں کے ذریعے بارآور ثابت ہوگی۔یہ بات ہفتہ وار کشمیر آوورکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سیمینار میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل، ضلعی صدر تحریک انصاف بابر خان کھتران موجود تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہاب الدین خان سیہڑ،ضلعی صدر پی ٹی آئی سردار افتخار علی خان بابرکھتران،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کے لئے موجوہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات اُٹھارہی ہے اور اقوام عالم کے ہر فور م پر سفارتی کوششوں کے ذریعے کشمیریوں سے یکجہتی اور اقوام متحدہ کی قرار دادں پر عمل درآمد کرانے کا دباؤ بڑھارہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہ کوششیں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیری آزاد فضاؤ ں میں سانس لیں گے۔سیمینار میں گورنمنٹ ہائی سکول منڈی ٹاؤن کے طالب علم عبدالہادی حسن اور پنجاب اسلامیہ سکول کے طالب علم محمد جنید، حسیب ودیگر طلبہ نے پرجوش انداز میں تقاریر کیں اور خاکے پیش کیے۔ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمان فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ میڈیا نے بھی کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سیمینار کا انعقاد رکرایا ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب سے سینئر صحافی انجم صحرائی ,صدر پریس کلب چوک اعظم عبدالرؤ ف نفیسی، لیکچر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی و سی ای او ہاٹ ایف 89پرویز درانی،ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین، سی ای او ایجوکیشن شرافت علی بسرا، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن، ٹیچر رہنما رانا سلطان محمود اختر، کواڈیینٹر پنجاب اسلامیہ ہائی سکول میڈم الفت زہرا و دیگر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام سیمینار کے انعقاد پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا نمائندگان کو کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے قلم کے ذریعے خدمات سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سیمینار میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد جن میں صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول، سینئرصحافی عبدالحکیم شوق، مقبول الہی، عبدالرووف نفیسی،ریاض جکھڑ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین،ڈسٹرکٹ ٹیوٹا منیجر فاروق اعوان، سی ای او ایجوکیشن شرافت بسرا، ڈی ای او زاحسن فریدو توکل حسین، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا و پرنسپل گورنمنٹ آف ٹیکنالوجی ملک فاروق اعوان،رانا سلطان محمود،صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز مہر شفیق تھند، نائب صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز گلزار سہارن،میاں زاہد ریاض،، مہر کامران تھند، زاہد سرفراز واندر، شمیم احمد خان، عبدالماجد، زاہد مغل، فیاض حسین، عظیم اعوان، جاوید لودھی، اسماعیل میرانی،واحد بخش باروی،شیخ کمال الدین، محمود گجر، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء،اساتذہ و پرنسپلز، ملک بلال مصطفائی، مقبول خان میرانی ارشاد حسین کھوکھر نے بھی شرکت کی