• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے، سیاسی فضاءسوگوار، نماز جنازہ اتوار کو کراچی میں ادا کی جائے گی

webmaster by webmaster
فروری 16, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے، سیاسی فضاءسوگوار، نماز جنازہ اتوار کو کراچی میں ادا کی جائے گی

کراچی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ اتوار کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔

نعیم الحق طویل عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے لیکن اس کے باوجود وہ جب تک ہمت رہی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرتے رہے۔ گزشتہ کچھ ماہ سے وہ شدید علیل تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے، کچھ روز پہلے انہیں علاج کیلئے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

طبیعت خراب ہونے پر نعیم الحق کو ہفتہ کے روز آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کینسر سے شکست کھاگئے اور اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

نعیم الحق کی رہائش کراچی میں ہے اسی لیے ان کی نماز جنازہ بھی کراچی میں ادا کی جائے گی ، ان کی تدفین گزری قبرستان ڈیفنس فیز 4 میں کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی جس میں وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ارکان سمیت شریک ہوں گے۔

دوسری جانب نعیم الحق کے انتقال پر سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو جب نعیم الحق کے انتقال کی خبر ملی تو وہ آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم الحق ہر برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

وفاقی وزرا فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی ، علی محمد خان، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان ، عثمان ڈار سمیت دیگر نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں نعیم الحق کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ لیگی رہنما عطاءتارڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نعیم الحق ایک واضح سیاسی کمٹمنٹ رکھتے تھے اور ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص رہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یال رہے کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے سب سے قابل اعتماد اور قریبی ترین ساتھی تھی، وہ کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے ساتھ تھے، جب پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی گئی تو نعیم الحق پارٹی کے 10 بانی ارکان میں بھی شامل تھے۔

Source: ڈیلی پا کستان نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پا کستان سیمینار کا انعقاد

Next Post

کبڈی ورلڈکپ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

Next Post
کبڈی ورلڈکپ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

کبڈی ورلڈکپ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کراچی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ اتوار کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔ نعیم الحق طویل عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے لیکن اس کے باوجود وہ جب تک ہمت رہی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرتے رہے۔ گزشتہ کچھ ماہ سے وہ شدید علیل تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے، کچھ روز پہلے انہیں علاج کیلئے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر نعیم الحق کو ہفتہ کے روز آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کینسر سے شکست کھاگئے اور اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ نعیم الحق کی رہائش کراچی میں ہے اسی لیے ان کی نماز جنازہ بھی کراچی میں ادا کی جائے گی ، ان کی تدفین گزری قبرستان ڈیفنس فیز 4 میں کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی جس میں وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ارکان سمیت شریک ہوں گے۔ دوسری جانب نعیم الحق کے انتقال پر سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو جب نعیم الحق کے انتقال کی خبر ملی تو وہ آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم الحق ہر برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔ وفاقی وزرا فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی ، علی محمد خان، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان ، عثمان ڈار سمیت دیگر نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں نعیم الحق کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ لیگی رہنما عطاءتارڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نعیم الحق ایک واضح سیاسی کمٹمنٹ رکھتے تھے اور ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص رہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یال رہے کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے سب سے قابل اعتماد اور قریبی ترین ساتھی تھی، وہ کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے ساتھ تھے، جب پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی گئی تو نعیم الحق پارٹی کے 10 بانی ارکان میں بھی شامل تھے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.