لیہ( صبح پا کستان) حکومت پنجاب نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے طویل المدت منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ ہنرمند نوجوان معاشرے میں ٹیکنکل مہارت کے ذریعے باعزت روزگار کماسکتے ہیں ۔ پنجاب ہنر مندنوجوان پروگرام معاشرے میں مالیاتی ترقی میں ممدو معاون ثابت ہوگا ۔ یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ٹیوٹا لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔
ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا انجینئر ملک محمد فاروق اعوان ہمراہ تھے ۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ قوم کا اثانہ ہنر مند نوجوان طلبہ ہوتے ہیں جو معیشت میں ترقی و استحکام لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور ٹیوٹا جیسے ادارے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آٹو کیڈ، الیکٹریشن، مشینسٹ، پلمبر، ویلڈرز، اے سی مکینک، آٹو مکینک، موبائل فون رپئیر، یو پی ایس ریپئرودیگر متعدد ٹیکنکل کورسزکے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمندبناناچاہتی ہے جس انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں نمایاں مدد ملے اور وہ باعزت روزگار بھی کما سکیں گے ۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اس موقع پرلیب کے لیے 20لاکھ روپے کی گرانٹ دی اور کہا کہ مشینری کے لیے 22لاکھ روپے کے آرڈر مل چکے ہیں جو کارروائی کے بعدبہت جلد کالج کو دے دیں جائیں گے جس پر ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا انجینئر ملک محمد فاروق اعوان اور طلباء نے پر اُن سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،منسٹر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال،چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان کی طرف سے خطیررقم کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر طلباء کے لیے بنائے گئے مختلف پراجیکٹ کو دیکھا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریف کی ۔ سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر کلاس روم ،گراسی پلاٹ کابھی معائنہ کیا ۔