ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کے لیے 33فیصد قرضے مخصوص کیے گئے ہیں جو 50فیصد تک بڑھائے بھی جا سکتے ہیں یہ بات چیئر مین عثمان ڈار نے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو چیئر مین وزیر اعظم کامیاب پروگرام کے چیئر مین عثمان ڈار نے خصوصی ملاقات کے دوران بتائی
ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہیں ڈیرہ غازی خان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور بہت جلد ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کروائیں گے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ عثمان ڈار نے بتایا کہ نوجوانوں کو نہ صرف میرٹ پر قرضے دئیے جا رہے ہیں بلکہ انکو ہنر مند اور بزنس کے بنیادی گر بھی سکھائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کو قرض دینے میں ترجیح دی جائی گی عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ 33فیصد قرضے خواتین کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں اور اگر خواتین نے زیادہ دلچسپی دکھائی تو یہ تعداد 50فیصد تک بڑھائی جائے گی ڈاکٹر شائینہ نے عثمان ڈار کو کردار سازی کے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ جسے عثمان ڈار نے نہ صرف سراہا بلکہ اسے کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ڈاکٹر شاہینہ نے عثمان ڈار کو ڈیرہ غازی خان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ڈی جی خان میں عنقریب کامیاب جوان کی تقریب منعقد ہوگی۔