لاہور۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے،ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے گرینڈہیلتھ الائنس پنجاب نے ملاقات کی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہو کہ ڈاکٹر باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے دور کی طرح واپس آئیں ،انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے،ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ انہیں دل لگا کرمریضوں کی خدمت کرنی چاہئے،تمام شعبوں میں موجود خامیاں دور کرنا حکومت کا کام ہے ۔
Source:
ڈیلی پا کستان نیوز