لیہ(صبح پا کستان )پاکستان تحریک انصا ف کی نئی تنظیم سازی پر اختلافات بڑھ گئے، پی ٹی آئی کے سابق عہدیدران و کارکنان نے نئے عہدیدران کو مسترد کر تے ہوئے صدر جنوبی پنجاب سے لیہ میں نظریاتی کارکنوں کو عہدے دینے کا مطالبہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری اطلاعات غضنفرعباس جعفری نے کہا کہ وہ روز اول سے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، تحریک کو کامیاب بنانے اور لیہ میں قدم جمانے میں انہو ںنے اور ان کے دوستوںنے سابق صدر یاسر عرفات کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا مگر جب پارٹی حکومت میں آئی تو جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے نظریاتی کارکنان کو سائیڈ لائن لگا کر فصلی پرندوں کے ہاتھ میں باگ دوڑ تھما دی ۔
دلشادخان میرانی نائب صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کے صوبائی عہدیدران نے حقائق سے منہ موڑتے ہوئے ان لوگوں کو سربراہ بنا دیا جو کل آئے اور آج بڑے بن بیٹھے ، انہوںنے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی لیہ میں دوبارہ تنظیم سازی کرکے حقیقی کارکنان کو عہدے دیئے جائیں تاکہ وہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ چل سکیں۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی پنجاب کے عہدیدران نے لیہ کے حوالے سے فیصلے واپس نہ لئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔