اسلام آباد ۔ سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویز مشرف کی اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کردی،اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی،انصاف کاقتل نہ ہواسی لئے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی ،اپیل میں کہاگیاہے کہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں ،سلمان صفدرنے 65 صفحات پر مشتمل اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن