لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ کیلئے نئی قرضہ سکیم شروع کرنےکی منظوری دے دی۔ نئےکاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا
قرضہ سکیم کے تحت 50 لاکھ روپے تک کا قرضہ لیا جاسکے گا۔ مردوخواتین کے ساتھ خواجہ سرا بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کر سکیں گے۔قرضہ مینو فیکچرنگ،سروسز اور ٹریڈنگ کے شعبوں کے لئے دیا جائے گا۔ قرضہ سکیم کا نام پنجاب روزگار رکھنے کی تجویز بھی دیدی گئی ہے۔ پنجاب بینک اجرا کے حوالے سے سمال انڈسٹریز کارپوریشن سے تعاون کرے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے اجلاس میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھی قرضہ سکیم کے آغاز کی منظوری دیدی ہے۔ سکیم کے تحت ایک لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔