میانوالی ۔ میانوالی ایئر بیس کے قریب پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں دونوں پائلٹس کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
نجی ٹی وی جی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایئر بیس پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اس دوران اس میں ممکنہ طور پر کوئی فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث یہ لینڈنگ کے دوران کریش کر گیا ۔ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے ایف ٹی 7 میں ایک پائلٹ سکوارڈن لیڈر اور ایک فلائنگ افسر تھے ۔ اطلاعات ہیں کہ کریش لینڈ نگ کے باعث طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیاہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ایئر فورس کی جانب سے اس طیارہ حادثے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آ یاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ 2017 میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔