• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔پاکستانی عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ کشمیر ریلی

webmaster by webmaster
جنوری 5, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔پاکستانی عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ کشمیر ریلی

لیہ( صبح پا کستان )کشمیریوں عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے طویل ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی ۔پاکستانی عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی آوازدنیا بھرپہنچاتے رہیں گے ۔ دنیا کی تو جہ کشمیر پر انڈیا کے غاصبا نہ تسلط اور کشمیر یوںپر بلا جواز تشد و بر بریت اور یواین او کی قراردادوں کے بر عکس جبری قبضہ سے نجا ت دلا نا ہے جس کے لئے پا کستا نی قوم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ملک بھر کی طرح ضلع لیہ بھی اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے طورکشمیریوں کے ساتھ دن منانے کے طور پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد نے کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہا کہ پا کستا نی قوم کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے اٹھ کھڑی ہے اور گلی گلی ،نگر نگر نکلنے والی ریلیاں اس با ت کی دلیل ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک پا کستا نی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی یہ ایک حقیقت ہے کہ ظلم آخر مٹ کر ہی رہتا ہے وہ دن دور نہیں جب انڈیا ٹکڑے ٹکڑ ے ہو کر بکھر جائے گا اور کشمیرآزادی حاصل کر لے گا۔ ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر میں ہونے والے ہر ظلم و زیادتی پر ہماری عوام کے دل بھی ان کی طرح خون کے آنسوروتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کے ساتھ کامل سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی وابستگی ان کی آزادی تک ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی و عالمی فورم میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت موثر طور پر کردار ادا کررہی ہے جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیریوں کی بہادرانہ اور ولولہ انگیز جدوجہد ، غاصبانہ تسلط کے خاتمے پر منتج ہوگی اور کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کی کامیابی و کامرانی کیلئے پاکستانی عوام سیاسی و سفارتی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔ریلی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام نکالی گئی جوٹی ڈی اے چوک سے فوراہ چوک تک اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میںسی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،ڈی او تعلیم توکل حسین ،شاہدہ پروین،صدرا نجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سما جی کا ر کن ، سول سوسائٹی ، سرکاری افسران ، اساتذہ کرام ،میڈیانمائندگان، عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکاءنے بینرز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور انڈیا کے مظالم کے خلا ف نعرے درج تھے ۔ کشمیریوں کواقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کے طورپرکشمیریوں کے ساتھ دن منانے کے لیے اظہار یکجہتی کے تحت چوک اعظم،کروڑ ،چوبارہ،فتح پور میںبھی ریلیاں نکالی گئی

Tags: layyah news
Previous Post

جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچادی گئی

Next Post

لیہ ۔ شاعر و ادیب معاشرے کی بہتر سمت اور علم وادب کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔ نثار خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لیہ( صبح پا کستان )کشمیریوں عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے طویل ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی ۔پاکستانی عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی آوازدنیا بھرپہنچاتے رہیں گے ۔ دنیا کی تو جہ کشمیر پر انڈیا کے غاصبا نہ تسلط اور کشمیر یوںپر بلا جواز تشد و بر بریت اور یواین او کی قراردادوں کے بر عکس جبری قبضہ سے نجا ت دلا نا ہے جس کے لئے پا کستا نی قوم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ملک بھر کی طرح ضلع لیہ بھی اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے طورکشمیریوں کے ساتھ دن منانے کے طور پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد نے کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہا کہ پا کستا نی قوم کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے اٹھ کھڑی ہے اور گلی گلی ،نگر نگر نکلنے والی ریلیاں اس با ت کی دلیل ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک پا کستا نی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی یہ ایک حقیقت ہے کہ ظلم آخر مٹ کر ہی رہتا ہے وہ دن دور نہیں جب انڈیا ٹکڑے ٹکڑ ے ہو کر بکھر جائے گا اور کشمیرآزادی حاصل کر لے گا۔ ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر میں ہونے والے ہر ظلم و زیادتی پر ہماری عوام کے دل بھی ان کی طرح خون کے آنسوروتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کے ساتھ کامل سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی وابستگی ان کی آزادی تک ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی و عالمی فورم میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت موثر طور پر کردار ادا کررہی ہے جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیریوں کی بہادرانہ اور ولولہ انگیز جدوجہد ، غاصبانہ تسلط کے خاتمے پر منتج ہوگی اور کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کی کامیابی و کامرانی کیلئے پاکستانی عوام سیاسی و سفارتی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔ریلی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام نکالی گئی جوٹی ڈی اے چوک سے فوراہ چوک تک اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میںسی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،ڈی او تعلیم توکل حسین ،شاہدہ پروین،صدرا نجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سما جی کا ر کن ، سول سوسائٹی ، سرکاری افسران ، اساتذہ کرام ،میڈیانمائندگان، عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکاءنے بینرز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور انڈیا کے مظالم کے خلا ف نعرے درج تھے ۔ کشمیریوں کواقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کے طورپرکشمیریوں کے ساتھ دن منانے کے لیے اظہار یکجہتی کے تحت چوک اعظم،کروڑ ،چوبارہ،فتح پور میںبھی ریلیاں نکالی گئی
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.