ڈیرہ غازی خان (صبح پاکستان) کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان انٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 28اپریل سے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے امیدواران06جنوری سے 30جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں اسی طرح 31جنوری سے 10فروری تک دوگناہ فیس کے ساتھ جبکہ 11فروری سے 17فروری تک داخلہ فارم جمع کروانے کے لیے تین گناہ فیس ادا کرنا پڑے گی یہ بات انہوں نے اپنے مراسلہ کے دوران بتائی حبیب الرحمن نے مزید بتایا کہ داخلہ فارم بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے حاصل کیے جا سکتے ہیں اگر کسی قسم کی کوئی پریشانی ہو تو بورڈ ہذا میں متعلقہ برانچ سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔