• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ۔ زرعی ایڈوائزری و ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس

webmaster by webmaster
جنوری 3, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ۔ زرعی ایڈوائزری و ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس

لیہ(صبح پا کستان)زرعی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافے کے ذریعے کاشتکاروں کا معاشی فوائد فراہم کرنا زرعی شعبہ سے منسلک تمام اداروں کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے کاشتکاروں اور کسانوں کومناسب رہنمائی اور تمام متعلقہ محکموں سے مستفید کرنے کے لیے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے زرعی ایڈوائزری و ٹاسک فورس سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر نے بتایا کہ زراعت توسیع کے تحت ضلع لیہ میں 5لاکھ 47ہزار ایکڑ رقبہ پرگندم کی فصل سے فی ایکڑ بہتر پیداوار کے لیے فارمرڈیز کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی اور فیلڈ سٹاف کھیتوں کا معائنہ کررہے ہیں۔کھادوں،زرعی ادویات کی مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور زراعت افسران پر مشتمل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں پر 99ہزار6سو روپے جرمانہ بھی عائد کیااور کچن گارڈینگ کے فروغ کے لیے 29سو پیکٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔زرعی بنک کے نمائندہ آفیسر ای کریڈٹ سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی،ایکسین واپڈا بلال خان نے کاشتکاروں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی،ایکسین انہار محمدنواز بھٹی نے نہروں میں پانی کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ چوہدری منظور حسین نے اصلاح آبپاشی کے لیے نیشنل پروگرام کے تحت 35ملین کی سسبڈی سے 11کھالہ جات اور750ایکڑ رقبہ پر سپرینکلر ل سسٹم کی تنصیب کے بارے میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے بتایاکہ کٹا بچاؤ او رکٹافربہ کرنے کی مہم کے تحت 840کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کرکے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور فروغ مرغبانی کے لیے 11سو مرغیوں کے یونٹس سبسڈائز نرخوں پر بھی فراہم کرنے کے علاوہ 131فارمرڈیز،25سکولوں میں آگہی سیشن اور 1لاکھ 6ہزار 274چھوٹے بڑے مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل گزشتہ ماہ مکمل کیاگیا۔ڈی ڈی تجزیہ اراضی محمداشرف بھٹی نے بتایا کہ پانی و مٹی کے 3750نمونہ جات کاتجزیہ کرکے کاشتکاروں کو فصلات لگانے کی سفارشات کے ساتھ آگہی دی گئی۔اسی طرح کاشتکار نمائندوں محمدصفدر خان،چوہدری محمدیونس،مظہر حسین جعفری نے شوگر مل کو گنے کی ترسیل و دیگر امور کے بارے میں تجاویز دیں۔کین مینجر لیہ شوگر مل بشیر احمدخان نے خرید کردہ گنے کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زراعت صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کاشتکاروں کو زرعی شعبہ سے متعلقہ تمام محکموں کی خدمات سے مستفید کرنے کے لیے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں تاکہ کمیٹی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کی جاسکے۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ۔ ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

Next Post

ڈیرہ غازی خان۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈانٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 28اپریل سے شروع ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان)زرعی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافے کے ذریعے کاشتکاروں کا معاشی فوائد فراہم کرنا زرعی شعبہ سے منسلک تمام اداروں کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے کاشتکاروں اور کسانوں کومناسب رہنمائی اور تمام متعلقہ محکموں سے مستفید کرنے کے لیے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے زرعی ایڈوائزری و ٹاسک فورس سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر نے بتایا کہ زراعت توسیع کے تحت ضلع لیہ میں 5لاکھ 47ہزار ایکڑ رقبہ پرگندم کی فصل سے فی ایکڑ بہتر پیداوار کے لیے فارمرڈیز کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی اور فیلڈ سٹاف کھیتوں کا معائنہ کررہے ہیں۔کھادوں،زرعی ادویات کی مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور زراعت افسران پر مشتمل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں پر 99ہزار6سو روپے جرمانہ بھی عائد کیااور کچن گارڈینگ کے فروغ کے لیے 29سو پیکٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔زرعی بنک کے نمائندہ آفیسر ای کریڈٹ سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی،ایکسین واپڈا بلال خان نے کاشتکاروں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی،ایکسین انہار محمدنواز بھٹی نے نہروں میں پانی کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ چوہدری منظور حسین نے اصلاح آبپاشی کے لیے نیشنل پروگرام کے تحت 35ملین کی سسبڈی سے 11کھالہ جات اور750ایکڑ رقبہ پر سپرینکلر ل سسٹم کی تنصیب کے بارے میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے بتایاکہ کٹا بچاؤ او رکٹافربہ کرنے کی مہم کے تحت 840کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کرکے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور فروغ مرغبانی کے لیے 11سو مرغیوں کے یونٹس سبسڈائز نرخوں پر بھی فراہم کرنے کے علاوہ 131فارمرڈیز،25سکولوں میں آگہی سیشن اور 1لاکھ 6ہزار 274چھوٹے بڑے مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل گزشتہ ماہ مکمل کیاگیا۔ڈی ڈی تجزیہ اراضی محمداشرف بھٹی نے بتایا کہ پانی و مٹی کے 3750نمونہ جات کاتجزیہ کرکے کاشتکاروں کو فصلات لگانے کی سفارشات کے ساتھ آگہی دی گئی۔اسی طرح کاشتکار نمائندوں محمدصفدر خان،چوہدری محمدیونس،مظہر حسین جعفری نے شوگر مل کو گنے کی ترسیل و دیگر امور کے بارے میں تجاویز دیں۔کین مینجر لیہ شوگر مل بشیر احمدخان نے خرید کردہ گنے کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زراعت صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کاشتکاروں کو زرعی شعبہ سے متعلقہ تمام محکموں کی خدمات سے مستفید کرنے کے لیے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں تاکہ کمیٹی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کی جاسکے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.