لیہ(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں شہریوں کو آگ سے بچاؤ کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کی آگہی مہم جاری ہے جس کے دوران ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں دوران معائنہ چوک اعظم و اڈا قاضی آباد میں 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔یہ بات سول ڈیفنس آفیسر توقیرعباس نے معائنہ کے موقع پر کہی۔سول ڈیفنس آفیسر نے دوکانداروں کو سردی کی وجہ سے آگ جلانے پر احتیاط برتنے اور جہاں آئل مصنوعات فروخت کی جارہی ہے وہاں آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے پر دوکانداروں محمداختر،پرویز اقبال،محمدعامر،محمداختر،محمدبلال،شیرزمان،محمدعثمان،عبدالرحمان اور عمیرمنیر کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails






