ملتان(صبح پا کستان)آل پاکستان مسلم لیگ ملتان سٹی اور انجمن تاجران سٹیزن مارکیٹ ڈیرہ اڈا ملتان اور میڈیاورکرز آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام (آج)27دسمبر بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 3بجے جنرل (ر) پرویز مشرف سے اظہاریکجہتی اور پاک فوج کے حق میں نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب تک ریلی نکالی جائیگی۔جس کی قیادت آل پاکستان مسلم لیگ ملتان سٹی کے صدر،انجمن تاجران سٹیزن مارکیٹ ڈیرہ اڈا ملتان کے صدر امتیاز حسین پرنم اور میڈیا ورکرزآرگنائزیشن ملتان کے جنرل سیکرٹری عادل چودھری کریں گے۔ریلی میں سیاسی وسماجی اور تاجر برادری کے علاوہ اے پی ایم ایل کے کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










