لیہ( صبح پا کستان)ایم پی اے طاہر رندھاوا کے بھائی بشارت رندھاوا پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام،چوک اعظم کے متاثرین کاخواتین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،قبضہ مافیا و خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ،
چوک اعظم کے شہریوں ساجد قریشی،خالد قریشی و دیگر اپنی خواتین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اعجاز باجوہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا کے بھائی بشارت رندھاوا کی سرپرستی میں ہمارے کزن شہباز قریشی،اعجاز قریشی و دیگر نے ہماری کروڑوں روپے مالیت کے برلب روڈ اکنال کے پلاٹ پر قبضہ کرنے پہنچ گئے منع کرنے پر ہمیں اور ہماری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد سے ہماری ایک خاتون جو حاملہ تھی اس کا بچہ ضائع ہوگیا جس کی اطلاع پولیس کی دی،ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس موقع پر پہنچ گئی،شہباز قریشی و دیگرنے پولیس پر بھی پتھراؤ کیاجس پر پولیس نے شہباز قریشی و دیگر میں حراست میں لیکر تھانہ میں بند کردیا،ایم پی اے کے بھائی بشارت رندھاوا کی مداخلت پر زیر حراست افراد کو پولیس نے چھوڑ دیا،ہم نے زخمیوں کیلئے میڈیکل ڈاکٹ کیلئے پولیس تھانہ چوک اعظم کو درخواست دی،ایم پی اے طاہر رندھاوا کے بھائی بشارت رندھاوا کی مداخلت کی وجہ سے ہمیں میڈیکل ڈاکٹ جاری نہ کیا اور نہ ہی ہمارے ملزمان پر مقدمہ درج کیا،تھانہ میں رکھی جانے والی اوپن انکوائری میں چوک اعظم کے شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے باوجود شہباز قریشی اور ان کے ساتھیوں نے شرکت نہ کی مظاہرین نے بشارت رندھاوا کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے ان کو گرفتار کیا جائے۔