ملتان ۔ جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ قائد ملت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ دینی غیرت وحمیت اور جرات وبہادری کا استعارہ تھے ۔وقت کے آمراور ڈکٹیٹرآپ کے نام سے خوفزدہ رہتے تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر اختر انصاری کی رہائش گاہ پر سالانہ امام نورانی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ مہمان خصوصی صوبائی صدر علامہ نور احمد سیال سعیدی نے کہا کہ وقت کے جید علماءمشائخ نے آپ ؒ کو قائداہل سنت کا لقب عطا فرمایا ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی ،مفتی عثمان پسروری ،پروفیسر اختر انصاری نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا 73ءکے آئین کی تشکیل ، تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی ٰمیں آپ کا کردار آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ڈاکٹر اشرف قریشی ، حافظ معین خالد،حاجی سجاد حامدی،حافظ محمد ظفر قریشی، ارشد اقبال نیازی،ملک عرفان فریدی،مرشد نیازی، قاری غلام مجتبیٰ جلالی،امجد صابری،ارشد ڈوگر، حامد حامدی اور عمیر انصاری نے بھی خطاب کیا ۔