لیہ( صبح پا کستان ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں دفعہ 144کا نفاذ۔پنجاب حکومت نے ضلع بھر کی گلی محلوں اور سڑکوں پر جانوروں کاگوبر پھینکنے،تعمیراتی میٹریل رکھنے اور عمارتوں کا ملبہ ڈالنے پر پابندی لگادی۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں گوبر،تعمیراتی میٹریل،عمارتوں کا ملبہ ڈالنے پر3ماہ کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء نے کہا کہ مذکورہ اشیاء سیوریج مسائل کا سبب بنتے ہیں جس سے کلین مہم متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے عوام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانوروں کے بھانے شہرسے باہر منتقل کریں یا ان کی گندگی خود شہر سے باہر منتقل کرنے کا بندوبست کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔