ملتان۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر،غیر ملکی طلباء سیاحوں اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کے قیام کی مدت میں توسیع کر سکیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس ملتان چوہدری عبدالغفور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان کے مختلف تدریسی اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء، سیاح اور مختلف پراجیکٹ پر خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ورکرز اپنے قیام کی مدت میں توسیع کے لئے پاسپورٹ آفس سے رجوع کرکے اپنے قیام کی مدت بڑھا سکتے ہیں ، عمرہ زائرین کے ٹکٹس اور پیکیج کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہونے کے باعث پاسپورٹ اجراء کی تعداد میں بہت کم آئی ہے ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








