• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی، 6 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

webmaster by webmaster
نومبر 28, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی، 6 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی،توسیع کے معاملے کوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائےگا، عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع 28 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری چیلنج کی گئی تھی،ہمارے سامنے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ آیا،آئین کے آرٹیکل 243 کا معاملہ سامنے آیا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،عدالت نے کہاکہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 243بی کا جائزہ لیا،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں؟عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا،حکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی،وفاقی حکومت تقرری پر اپنی پوزیشن بدلتی رہی، عدالت نے مزید کہاکہ دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،عدالت نے کہاکہ حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،عدالت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کردی،عدالت نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں وقفہ کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکہ اٹارنی جنرل صاحب بتائیں آپ نے کیا کیا؟اٹارنی جنرل نے تصحیح تشدہ سمری سمیت مطلوبہ ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شرف اور جنرل(ر)اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزطلب کرلیں،عدالت نے جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی کی توسیع کی دستاویزات طلب کرلیں۔عدالت نے دستاویزات لانے کیلئے 15 منٹ کا وقت دیدیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ کہا گیا جنرل کبھی ریٹائرنہیں ہوتا،اگرریٹائرمنٹ نہیں ہوتی توان کاذریعہ معاش کیاہوتا ہے؟۔عدالت نے جنرل (ر)راحیل شریف کی پنشن اور دیگر تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل انور منصور خا ن نے کہا کہ دستاویزات کچھ دیر میں پہنچ جائیں گی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج ہونے والی تعیناتی پہلے سے کیسے مختلف ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی تعیناتی آرٹیکل 243 کے سیکشن ”ون “بی کے تحت کی گئی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرناہوگااب ہونے والی تعیناتی کیسے درست ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ سمری میں تو عدالتی کارروائی کا ذکر کردیا گیا ہے،چیف جسٹس نے سمری سے عدالت کا نام نکالنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کانام استعمال کیاگیا تاکہ ہم غلط بھی نہ کہہ سکیں،اپنا بوجھ خود اٹھائیں،ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں؟چیف جسٹس نے کہا کہ تعیناتی قانونی ہے یا نہیں اس کا جائزہ لیں گے ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ آئینی ہے،اس عہدے کو پر کرنا ہے تو ضابطے کے تحت کیا جانا چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جو سمری پیش کی گئی ہے اس میں تنخواہ اورمراعات کا ذکر نہیں،اس معاملے کو دیکھنا ہوگا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم ابھی تک فوج میں 1947 کی روایات لے کر چل رہے ہیں،بھارتی میڈیا نے سارے معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا ہے،سمری میں اگر خلا ہے تو اسے بہتر کریں گے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری میں 3 سال مدت ملازمت لکھ دی ہے،اگر بہت اچھا بندہ مل جائے تو کیا اس کی مدت ملازمت میں ایسے ہی لکھیں گے؟آج تو جنرل باجوہ پہلے ہی آرمی چیف ہیں،جو عہدہ خالی ہی نہیں اس پر تعیناتی کیسے ہو سکتی ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے اس بار کافی سوچ بچار کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں: ” آرمی چیف کو توسیع دینا آئینی روایت نہیں بلکہ۔۔۔“چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی ایک اور کمزوری پکڑ لی
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کی ایڈوائس والا حصہ سمری سے نکالیں ،صدر اگر ہماری ایڈوائس مانگیں تو وہ الگ بات ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 3سال کی مدت کا ذکر تو قانون میں کہیں نہیں ،اتنے بڑے آفس کی تعیناتی ہورہی ہے قواعد پرعمل کرنا ہوگا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سمری میں 3 سال کا لفظ لکھا ہے،اب ہرکوئی مستقبل میں ایسا ہی لکھے گا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلے جو سمریاں جاری کی گئی تھیں ان میں مدت ملازمت لکھی ہوتی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پرکل آپ واضح نہیں تھے؟چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اس معاملے پرابہام دور کرنے کا فورم کون سا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابہام دور کرنے کا فورم وفاقی حکومت ہے،اگر مدت مقرر نہ کریں تو تاحکم ثانی آرمی چیف تعینات ہو گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین و قانون کو کیا دیکھا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہوگیا،کہہ دیا گیا کہ تینوں ججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں، کہا گیا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے، ہمیں پوچھنا پڑا کہ یہ کیا ہوتی ہے؟چیف جسٹس نے کہاکہ آئینی اداروں کے بارے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کے کنڑول میں نہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ تین سال کے لیے توسیع دے رہے ہیں،جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ پہلے تو کسی کو ایک سال کسی کو دو سال کی توسیع دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کل ہم کہہ رہے تھے کہ جنرل ریٹائر ہوتے ہیں، آپ کہہ رہے تھے کہ جنرل ریٹائر نہیں ہوتے، آج کہہ رہے ہیں کہ ہوتے ہیں،آرمی ایکٹ میں ابہام ہے، پارلیمنٹ کو اس ابہام کو دور کرنا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ رولز میں ترمیم کرتے رہے ہیں، پھر ہم نے ایڈوائزری کردار لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ فروغ نسیم کا بھی مسئلہ حل ہو گیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے،ہمارے پاس ریاض راہی آئے ہم نے جانے نہیں دیا،لوگ کہتے ہیں عدالت خود نوٹس لے ،ہمیں جانا نہ پڑے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کے دروازے کھلے ہیں کوئی آئے تو سہی،آرمی چیف کے حوالے سے تیار کی گئی سمری میں ہمارا ذکر بالکل نہ کریں،یہ کام وزارت دفاع کا ہے،وزارت دفاع کی جانب سے جو سمری آئی ہے اس میں سپریم کورٹ کا ذکر ہے،ہمارا ان سمریوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ سمری سے عدالت سے متعلق لکھاہوالفظ حذف کردیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے جن غلطیوں کی نشاندہی کی آپ نے انہیں بہتر کیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو حصہ عدالت نے حذف کرنا ہے کردے،باقی ہم صحیح کرلیں گے،جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ مدت ملازمت کا تعین قوانین کے مطابق کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سمری میں 243 شق کا حوالہ دے کر3 سال کی مدت لکھ دی ہے،سمری میں جس آئین کا ذکر ہونا چاہیے،وہ ہے ہی نہیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ 243 میں بہتری کرلیں گے،حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ آرٹیکل 243 میں تنخواہ،الاوَنس اور دیگر چیزیں شامل کریں گے،اس کا بیان حلفی بھی دینے کےلئے تیار ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ ہمیں بیان حلفی دیں کہ 6 ماہ میں قانون میں ترمیم کردیں گے،قانون میں ترمیم چیف آف آرمی سٹاف کی تقریر،دوبارہ تعیناتی اور توسیع سے متعلق ہوگی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آپ تین سال کےلئے توسیع دے رہے ہیں، عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آرمی چیف دفاع پر نظررکھیں یا آپ کےساتھ بیٹھ کرقانونی غلطیاں دورکریں؟چیف جسٹسآپ نے سمری میں آرٹیکل 243 کا حوالہ دے کر3 سال کی مدت لکھ دی ہے،فروغ نسیم نے کہاکہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ آرٹیکل243 میں بہتری کرلیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک بجے تک سمری بہتر طریقے سے تیار کرکے لے آئیں،آپ سمری سے 3 سال کی مدت ملازمت کے الفاظ حذف کریں گے،10رکنی فل کورٹ بیٹھے گا تب تک آپ سمری تیار کرکے لے آئیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر تاخیرکریں گے تو اس کے ذمے دار آپ ہوں گے،جو کچھ کارروائی میں ہوا ہے ہم ریکارڈ کا حصہ بنا دیں گے

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کو بار بار پڑھتے ہیں تو نئی چیز کھل جاتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم تو پہلی بار پڑھتے ہیں تو کچھ نکل آتا ہے،نوٹیفکیشن میں عدالت عظمیٰ کا ذکر نہ کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 6ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کر لیں،آج ہی سمری لے آئیں ، 3نقاط کا خیال رکھیں ، سمری سے تین سال کی مدت کو بھی ختم کریں ، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 6ماہ میں قانون سازی کرنے کا بیان حلفی دیں،جو تبدیلیاں کرنی ہیں کرلیں ، ہمارے پاس رات12 بجے تک کا وقت ہے ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی،توسیع کے معاملے کوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائےگا، عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع 28 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری چیلنج کی گئی تھی،ہمارے سامنے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ آیا،آئین کے آرٹیکل 243 کا معاملہ سامنے آیا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،عدالت نے کہاکہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 243بی کا جائزہ لیا،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں؟عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا،حکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی،وفاقی حکومت تقرری پر اپنی پوزیشن بدلتی رہی، عدالت نے مزید کہاکہ دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،عدالت نے کہاکہ حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،عدالت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کردی،عدالت نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، انتظامی تبدیلیوں پر اعتماد میں لیا

Next Post

جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کا اجلاس، ناروے میں توہین قرآن ، مفتی کفایت اللہ پر حملہ کی شدید الفاط میں مذمت

Next Post
جمعیت علماء  اسلام ضلع لیہ کا اجلاس، ناروے میں توہین قرآن ، مفتی کفایت اللہ پر حملہ کی شدید الفاط میں مذمت

جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کا اجلاس، ناروے میں توہین قرآن ، مفتی کفایت اللہ پر حملہ کی شدید الفاط میں مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی،توسیع کے معاملے کوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائےگا، عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع 28 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری چیلنج کی گئی تھی،ہمارے سامنے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ آیا،آئین کے آرٹیکل 243 کا معاملہ سامنے آیا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،عدالت نے کہاکہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 243بی کا جائزہ لیا،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں؟عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا،حکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی،وفاقی حکومت تقرری پر اپنی پوزیشن بدلتی رہی، عدالت نے مزید کہاکہ دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،عدالت نے کہاکہ حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،عدالت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کردی،عدالت نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں وقفہ کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکہ اٹارنی جنرل صاحب بتائیں آپ نے کیا کیا؟اٹارنی جنرل نے تصحیح تشدہ سمری سمیت مطلوبہ ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شرف اور جنرل(ر)اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزطلب کرلیں،عدالت نے جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی کی توسیع کی دستاویزات طلب کرلیں۔عدالت نے دستاویزات لانے کیلئے 15 منٹ کا وقت دیدیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ کہا گیا جنرل کبھی ریٹائرنہیں ہوتا،اگرریٹائرمنٹ نہیں ہوتی توان کاذریعہ معاش کیاہوتا ہے؟۔عدالت نے جنرل (ر)راحیل شریف کی پنشن اور دیگر تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل انور منصور خا ن نے کہا کہ دستاویزات کچھ دیر میں پہنچ جائیں گی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج ہونے والی تعیناتی پہلے سے کیسے مختلف ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی تعیناتی آرٹیکل 243 کے سیکشن ”ون “بی کے تحت کی گئی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرناہوگااب ہونے والی تعیناتی کیسے درست ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ سمری میں تو عدالتی کارروائی کا ذکر کردیا گیا ہے،چیف جسٹس نے سمری سے عدالت کا نام نکالنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کانام استعمال کیاگیا تاکہ ہم غلط بھی نہ کہہ سکیں،اپنا بوجھ خود اٹھائیں،ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں؟چیف جسٹس نے کہا کہ تعیناتی قانونی ہے یا نہیں اس کا جائزہ لیں گے ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ آئینی ہے،اس عہدے کو پر کرنا ہے تو ضابطے کے تحت کیا جانا چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جو سمری پیش کی گئی ہے اس میں تنخواہ اورمراعات کا ذکر نہیں،اس معاملے کو دیکھنا ہوگا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم ابھی تک فوج میں 1947 کی روایات لے کر چل رہے ہیں،بھارتی میڈیا نے سارے معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا ہے،سمری میں اگر خلا ہے تو اسے بہتر کریں گے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری میں 3 سال مدت ملازمت لکھ دی ہے،اگر بہت اچھا بندہ مل جائے تو کیا اس کی مدت ملازمت میں ایسے ہی لکھیں گے؟آج تو جنرل باجوہ پہلے ہی آرمی چیف ہیں،جو عہدہ خالی ہی نہیں اس پر تعیناتی کیسے ہو سکتی ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے اس بار کافی سوچ بچار کی گئی ہے۔ ضرور پڑھیں: ” آرمی چیف کو توسیع دینا آئینی روایت نہیں بلکہ۔۔۔“چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی ایک اور کمزوری پکڑ لی چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کی ایڈوائس والا حصہ سمری سے نکالیں ،صدر اگر ہماری ایڈوائس مانگیں تو وہ الگ بات ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 3سال کی مدت کا ذکر تو قانون میں کہیں نہیں ،اتنے بڑے آفس کی تعیناتی ہورہی ہے قواعد پرعمل کرنا ہوگا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سمری میں 3 سال کا لفظ لکھا ہے،اب ہرکوئی مستقبل میں ایسا ہی لکھے گا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلے جو سمریاں جاری کی گئی تھیں ان میں مدت ملازمت لکھی ہوتی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پرکل آپ واضح نہیں تھے؟چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اس معاملے پرابہام دور کرنے کا فورم کون سا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابہام دور کرنے کا فورم وفاقی حکومت ہے،اگر مدت مقرر نہ کریں تو تاحکم ثانی آرمی چیف تعینات ہو گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین و قانون کو کیا دیکھا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہوگیا،کہہ دیا گیا کہ تینوں ججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں، کہا گیا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے، ہمیں پوچھنا پڑا کہ یہ کیا ہوتی ہے؟چیف جسٹس نے کہاکہ آئینی اداروں کے بارے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کے کنڑول میں نہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ تین سال کے لیے توسیع دے رہے ہیں،جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ پہلے تو کسی کو ایک سال کسی کو دو سال کی توسیع دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کل ہم کہہ رہے تھے کہ جنرل ریٹائر ہوتے ہیں، آپ کہہ رہے تھے کہ جنرل ریٹائر نہیں ہوتے، آج کہہ رہے ہیں کہ ہوتے ہیں،آرمی ایکٹ میں ابہام ہے، پارلیمنٹ کو اس ابہام کو دور کرنا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ رولز میں ترمیم کرتے رہے ہیں، پھر ہم نے ایڈوائزری کردار لکھ دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ فروغ نسیم کا بھی مسئلہ حل ہو گیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے،ہمارے پاس ریاض راہی آئے ہم نے جانے نہیں دیا،لوگ کہتے ہیں عدالت خود نوٹس لے ،ہمیں جانا نہ پڑے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کے دروازے کھلے ہیں کوئی آئے تو سہی،آرمی چیف کے حوالے سے تیار کی گئی سمری میں ہمارا ذکر بالکل نہ کریں،یہ کام وزارت دفاع کا ہے،وزارت دفاع کی جانب سے جو سمری آئی ہے اس میں سپریم کورٹ کا ذکر ہے،ہمارا ان سمریوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ سمری سے عدالت سے متعلق لکھاہوالفظ حذف کردیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے جن غلطیوں کی نشاندہی کی آپ نے انہیں بہتر کیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو حصہ عدالت نے حذف کرنا ہے کردے،باقی ہم صحیح کرلیں گے،جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ مدت ملازمت کا تعین قوانین کے مطابق کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے سمری میں 243 شق کا حوالہ دے کر3 سال کی مدت لکھ دی ہے،سمری میں جس آئین کا ذکر ہونا چاہیے،وہ ہے ہی نہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ 243 میں بہتری کرلیں گے،حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ آرٹیکل 243 میں تنخواہ،الاوَنس اور دیگر چیزیں شامل کریں گے،اس کا بیان حلفی بھی دینے کےلئے تیار ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ ہمیں بیان حلفی دیں کہ 6 ماہ میں قانون میں ترمیم کردیں گے،قانون میں ترمیم چیف آف آرمی سٹاف کی تقریر،دوبارہ تعیناتی اور توسیع سے متعلق ہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آپ تین سال کےلئے توسیع دے رہے ہیں، عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آرمی چیف دفاع پر نظررکھیں یا آپ کےساتھ بیٹھ کرقانونی غلطیاں دورکریں؟چیف جسٹسآپ نے سمری میں آرٹیکل 243 کا حوالہ دے کر3 سال کی مدت لکھ دی ہے،فروغ نسیم نے کہاکہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ آرٹیکل243 میں بہتری کرلیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک بجے تک سمری بہتر طریقے سے تیار کرکے لے آئیں،آپ سمری سے 3 سال کی مدت ملازمت کے الفاظ حذف کریں گے،10رکنی فل کورٹ بیٹھے گا تب تک آپ سمری تیار کرکے لے آئیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر تاخیرکریں گے تو اس کے ذمے دار آپ ہوں گے،جو کچھ کارروائی میں ہوا ہے ہم ریکارڈ کا حصہ بنا دیں گے اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کو بار بار پڑھتے ہیں تو نئی چیز کھل جاتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم تو پہلی بار پڑھتے ہیں تو کچھ نکل آتا ہے،نوٹیفکیشن میں عدالت عظمیٰ کا ذکر نہ کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 6ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کر لیں،آج ہی سمری لے آئیں ، 3نقاط کا خیال رکھیں ، سمری سے تین سال کی مدت کو بھی ختم کریں ، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 6ماہ میں قانون سازی کرنے کا بیان حلفی دیں،جو تبدیلیاں کرنی ہیں کرلیں ، ہمارے پاس رات12 بجے تک کا وقت ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی مشروط توسیع کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی،توسیع کے معاملے کوقانون سازی مکمل ہونے کے بعد دیکھا جائےگا، عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع 28 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری چیلنج کی گئی تھی،ہمارے سامنے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ آیا،آئین کے آرٹیکل 243 کا معاملہ سامنے آیا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،عدالت نے کہاکہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 243بی کا جائزہ لیا،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں؟عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا،حکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی،وفاقی حکومت تقرری پر اپنی پوزیشن بدلتی رہی، عدالت نے مزید کہاکہ دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر صدر وزیراعظم کی مشاورت سے کرتا ہے،آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے قانون خاموش ہے،عدالت نے کہاکہ حکومت نے مسلح افواج سے متعلق قوانین میں ترامیم کیلئے6 ماہ کا وقت مانگا،ہم معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں،عدالت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ کی مشروط توسیع کردی،عدالت نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری 6 ماہ کےلئے ہوگی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.