لیہ ( صبح پا کستان ) تحصیل ہسپتا ل چوبارہ میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس خدمت کاءونٹر کا افتتاح ڈی پی او لیہ عثمان اعجا ز باجوہ ،نے کیا اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خدمت کاءونٹر کے قیام کا مقصدپولیس سروسز کی عام آدمی تک فراہمی کا سہل بنانا ہے ،عوامی خدمت کے سفر کا جاری رکھیں گے ،تعینات عملہ کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احسن انداز میں خدمت کی ہدایت ،خدمت کاءونٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے دست مبارک سے تحصیل ہسپتال چوبارہ میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس خدمت کاءونٹر کا افتتاح کر دیا ،افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر یاسین لوہانچ ،ڈاکٹر عبدالستار،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول،ایس ایچ او چوبارہ زبیر بزدار ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے ،ڈی پی او ،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاءونٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی،جہاں انہیں بتایا گیا کہ لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ،روڑ ایکسیڈنٹ ،ریپ اور دیگر پولیس کیسز جن میں میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے ان واقعات میں ہسپتال میں ہی پولیس ڈاکٹ جاری کیا جائے گا ،خدمت کاءونٹر آن لائن سسٹم کے تحت چوبیس گھنٹے کام کرے گا ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس سروسز کی عام آدمی تک فراہمی کے عمل کو سہل بنانا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے تحصیل لیول پر مزید خدمت کاءونٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، انہون نے مزید کہا کہ پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاءونٹر سے طبی امداد کےلئے ڈاکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ خواتین کی امداد اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہیں ،اس کے علاوہ ایم ایل سی سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فراہم کی جائیں گی ، اس اقدام سے عوام کے مسائل حل ہو ں گے ،جبکہ ڈی ایچ کیو لیہ اور ٹی ایچ کیو چو ک اعظم میں قائم خدمت کاءونٹر پہلے ہی عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ، تقریب میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔