لیہ(صبح پا کستان) بانی شادی آسان کروتحریک محمدصدیق پرہارنے مختلف نوجوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ شادیوں پرزیادہ اخراجات کرنے سے ہمارے وقار میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ شادی آسان کروتحریک کے پیغامات میں سے ایک پیغام یہ بھی ہے کہ شادیوں پرکم سے کم اورضروری اخراجات کیے جائیں ۔ قرض لے کرشادیوں کی فضول رسومات پرخرچ کرنے سے بہترہے کہ ان فضول رسومات اوران پرفضول اخراجات سے پرہیزکیاجائے ۔ بانی شادی آسان کروتحریک محمدصدیق پرہارنے نوجوانوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم شادیوں کی فضول رسومات نہیں کریں گے، اخراجات کم سے کم کریں گے توشادیاں آسان ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بے راہ روی اوربرائی کاراستہ روکنے کے لیے شادیوں کوآسان بناناضروری ہے ۔ نوجوانوں نے شادی آسان کروتحریک کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ شادیاں اسلامی تعلیمات کے مطابق کی جائیں تواس میں برکت بھی ہوگی اورشادیاں آسان بھی ہوجائیں گی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









