لیہ ( صبح پا کستان ) چیئرمین اوور سیزپاکستانیز کمیٹی نوید احمدگجرنے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا فوری حل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل اوورسیز پاکستانیز کو مستفید کیاجاسکے ۔ یہ بات انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ڈی ایس پی منور بزدار ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،اے سی کروڑ فاروق احمد،ایکسین انہار محمدنواز بھٹی،ایس ڈی او محمدحسیب ظفر خان،تحصیلدار محال محبوب اقبال ہنجرا،نائب تحصیلدار محمدرمضان فاروقی،اے ایس پھاٹامحمداصغر ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عمیرفضل ،مظہر سلیم،رئیس احمد،محمدشاہد،سمعیہ ظفر،محمدعمران ،نعیم احمد،محمدجہانگیر،معیدحامد،قاسم رشید،وقار الحق،اشفاق احمد،اللہ بخش،محمدخان،ڈاکٹر ملک اطہر حسین کی درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی گئی ۔ درخواست گزاروں کا موقف اور متعلقہ محکموں کے افسران کا موقف سننے کے بعد چیئرمین ایڈووکیٹ نوید احمدگجرنے درخواستوں پر فیصلے کرتے ہوئے محکمہ ریونیو،سماجی بہبود،پولیس ،انہار،ہاوسنگ کے افسران کو فوری حل اور ضروری پیش رفت کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے مسائل کا فوری حل کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے حل کیا جائے اور درخواست گزاروں کی سوفیصد حاضری کے لیے بہتر انداز میں اطلاع یا بی کرنے کی ہدایت کی