• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نواز شریف کی اتوار اور پیر کی درمیانی شب لندن روانگی براستہ دوحہ متوقع

webmaster by webmaster
نومبر 9, 2019
in First Page, لاہور
0
نواز شریف کی اتوار اور پیر کی درمیانی شب لندن روانگی براستہ دوحہ متوقع

لاہور ۔ نواز شریف کی اتوار اور پیر کی درمیانی شب لندن روانگی براستہ دوحہ متوقع، پرائیویٹ ائیر ایمبولینس 10 نومبر اتوار کی شام پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواسے ہمراہ جائیں گے، حتمی پلان ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد طے پائے گا۔

ذرائع کے مطابق لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔ نواز شریف کا لندن پہنچتے ہی علاج شروع کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بریکنگ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے لندن میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور اپنے والد کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس سے انھیں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دل اور گردوں کے ماہرین سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

ادھر حکومت نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا جس کے بعد سابق وزیراعظم بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بھی تمام مصروفیات ترک کر دیں ہیں، ان کی بھی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر خاندان نے منایا۔

خیال رہے کہ سروسز ہسپتال کے سابق میڈیکل بورڈ نے سفر کیلئے نواز شریف کے 50 ہزار سے زائد پلیٹ لیٹس ہونا ضروری قرار دیا تھا، اس وقت نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے کم ہے، دل کی ادویات بند کرنے سے بھی سفر میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ سابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو جنیٹک ٹیسٹ تجویز کیا تھا جو پاکستان میں نہیں صرف بیرون ملک ہوسکتا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ملی ہے جس میں نواز شریف کی صحت خرابی کا حوالہ دیا گیا ہے اور بیرون ملک علاج کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے جس میں شریف میڈیکل سٹی لاہورکے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات بروقت لئے گئے۔ وزارت داخلہ اپنی سفارش مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔

Source: لا ہور نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

Next Post

مظفر گڑھ ۔ کارکن حکم کریں تو لانگ مارچ بھی کریں گے دھرنے بھی دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

Next Post
لیہ ۔پی پی پی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری پانچ نومبر کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

مظفر گڑھ ۔ کارکن حکم کریں تو لانگ مارچ بھی کریں گے دھرنے بھی دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور ۔ نواز شریف کی اتوار اور پیر کی درمیانی شب لندن روانگی براستہ دوحہ متوقع، پرائیویٹ ائیر ایمبولینس 10 نومبر اتوار کی شام پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواسے ہمراہ جائیں گے، حتمی پلان ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد طے پائے گا۔ ذرائع کے مطابق لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔ نواز شریف کا لندن پہنچتے ہی علاج شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بریکنگ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے لندن میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور اپنے والد کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس سے انھیں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دل اور گردوں کے ماہرین سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ادھر حکومت نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا جس کے بعد سابق وزیراعظم بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بھی تمام مصروفیات ترک کر دیں ہیں، ان کی بھی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر خاندان نے منایا۔ خیال رہے کہ سروسز ہسپتال کے سابق میڈیکل بورڈ نے سفر کیلئے نواز شریف کے 50 ہزار سے زائد پلیٹ لیٹس ہونا ضروری قرار دیا تھا، اس وقت نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے کم ہے، دل کی ادویات بند کرنے سے بھی سفر میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ سابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو جنیٹک ٹیسٹ تجویز کیا تھا جو پاکستان میں نہیں صرف بیرون ملک ہوسکتا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ملی ہے جس میں نواز شریف کی صحت خرابی کا حوالہ دیا گیا ہے اور بیرون ملک علاج کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے جس میں شریف میڈیکل سٹی لاہورکے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات بروقت لئے گئے۔ وزارت داخلہ اپنی سفارش مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.