اسلام آباد ۔ جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے خطاب کے دوران شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا دیے ۔
تفصیل کے مطابق خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے بڑی تسلی قوم کو دے دی ہے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے اور وہ غیر جانب دار رہنا چاہتا ہے۔ان کے اس بیان کے بعد مارچ کے دوران پاک فوج زندہ باد اور اسلام زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو وہ دن بھی یاد ہوگا جب پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے اس کا پائلٹ پکڑا تھا تو جمعیت علمااسلام کے کارکنان نے ہی پورے پاکستان میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گلا اپنوں سے ہی ہوتا ہے، گلے شکوے اپنائیت کی علامت ہوتی ہے دشمنی کی علامت نہیں ہوتی۔