لیہ(صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں ہو نے والے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے،چونگی نمبر 6پر تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا ، حادثہ کے نتیجے میں 14سالہ محمد ذیشان موقع پر جاں بحق جبکہ 11سالہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا جبکہ دوسرے حادثہ میں جمن شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص حق نواز موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق حقنواز کا تعلق کوٹ سلطان سے تھا ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








