• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سموگ سے گھبرائیں نہیں , احتیاط کریں .. تحریر۔یوسف لغاری۔لیہ

webmaster by webmaster
نومبر 3, 2019
in کالم
0
سموگ سے گھبرائیں نہیں , احتیاط کریں .. تحریر۔یوسف لغاری۔لیہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسموگ پر کنٹرو ل ، احتیاطی تدابیرسے آگہی اورسموگ سے بچاو کے لیے مختلف ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ کی مصنوعات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
۔پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن اشیا کے جلانے پر دفعہ 144نافذ کی گئی وہ موسم سرما میں سموگ پیدا ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فضا کو سموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا ،صرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈائزری جاری کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں دھندلا بادل (سموگ )کے ممکنہ خدشات ہیں جو کہ نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حدنگاہ میں خطرناک کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے اس لیے سموگ پھیلنے پر متاثرہ حصوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے تاہم اگر وہ پورے شہر کو گھیرے ہوئے ہے تو گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں اور عینک کو ترجیح دیں اگر دمہ کے شکار ہیں تو اپنے پاس انہیلر رکھیںاگر نظام تنفس کے مختلف مسائل کے شکار ہیں اور سموگ میں نکلنا ضروری ہے تو گنجان آباد علاقوں میں جانے سے گریز کریں سٹرک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں زہریلے دھوئیں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں۔
پنجاب بھر میں اس وقت ایئرکوالٹی انڈیکس کی موجودہ صورتحال بہتر ہے۔اس وقت انڈیکس 189ریکارڈہے ،ایئرکوالٹی300تک خطرناک نہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس 500سے تجاوز کرجائے تو انسانی صحت کے لیے مضرثابت ہوتا ہے تاہم دوران سموگ احتیاطی تدابیر کاخیال رکھتے ہوئے روزانہ زیادہ پانی پیئں،گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندرکھیں،گلیوں بازاروں یاسڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں اور زیادہ وقت گھر میں گزاریں،گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑوکی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں ۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں آگہی جارہی ہے کہ حالیہ موسمی صورت حال کا سبب فضائی آلودگی اور موسمی بارش کا نہ ہوناہے اس لیے سموگ سے گھبرانے کی بجائیں حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اس ضمن میں گھرسے نکلتے وقت چہرے چہرے پر ماسک یارومال کا استعمال کریں،میلے ہاتھو ں سے جسم کو مت چھویں باہر سے گھر واپسی یا دفتر پہنچنے پر اپنے ہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو دھولیں،آنکھوں میں چھبن ہونے پر آنکھیں دھویں،زیر استعمال گاڑیوں کی دیکھ بھال ،بروقت ٹیوننگ و موبائل آئل تبدیل کروائیں،عوامی مقامات پر کوڑاکرکٹ،ٹائروں اور فصلوں کی باقیات کو مت جلائیں اس سے فضاآلودہ ہوتی ہے جو بعد میں سموگ کا باعث بنتی ہے جبکہ پنجاب انوائرئمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صنعتی و فضائی آلودگی پھیلانا سنگین جرم بھی ہے اس سلسلہ میں دفعہ 144کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے
  انفرادی ،اجتماعی اور ذمہ دارشہری ہونے کے طور پرہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تحفظ ماحول کے سبق کو یادرکھیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنانے کے ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھیں تاکہ ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے صاف ماحول قائم رکھ سکیں۔
Tags: column by yousaf lagari
Previous Post

وزیر اعظم کا استعفیٰ، اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھالیا گیا، بڑی خبر آگئی

Next Post

بلاول بھٹوکا 6نومبرکوبھر پور استقبال کیاجائےگا:پی ایل ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسموگ پر کنٹرو ل ، احتیاطی تدابیرسے آگہی اورسموگ سے بچاو کے لیے مختلف ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ کی مصنوعات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
۔پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن اشیا کے جلانے پر دفعہ 144نافذ کی گئی وہ موسم سرما میں سموگ پیدا ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فضا کو سموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا ،صرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈائزری جاری کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں دھندلا بادل (سموگ )کے ممکنہ خدشات ہیں جو کہ نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حدنگاہ میں خطرناک کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے اس لیے سموگ پھیلنے پر متاثرہ حصوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے تاہم اگر وہ پورے شہر کو گھیرے ہوئے ہے تو گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں اور عینک کو ترجیح دیں اگر دمہ کے شکار ہیں تو اپنے پاس انہیلر رکھیںاگر نظام تنفس کے مختلف مسائل کے شکار ہیں اور سموگ میں نکلنا ضروری ہے تو گنجان آباد علاقوں میں جانے سے گریز کریں سٹرک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں زہریلے دھوئیں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں۔
پنجاب بھر میں اس وقت ایئرکوالٹی انڈیکس کی موجودہ صورتحال بہتر ہے۔اس وقت انڈیکس 189ریکارڈہے ،ایئرکوالٹی300تک خطرناک نہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس 500سے تجاوز کرجائے تو انسانی صحت کے لیے مضرثابت ہوتا ہے تاہم دوران سموگ احتیاطی تدابیر کاخیال رکھتے ہوئے روزانہ زیادہ پانی پیئں،گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندرکھیں،گلیوں بازاروں یاسڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں اور زیادہ وقت گھر میں گزاریں،گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑوکی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں ۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں آگہی جارہی ہے کہ حالیہ موسمی صورت حال کا سبب فضائی آلودگی اور موسمی بارش کا نہ ہوناہے اس لیے سموگ سے گھبرانے کی بجائیں حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اس ضمن میں گھرسے نکلتے وقت چہرے چہرے پر ماسک یارومال کا استعمال کریں،میلے ہاتھو ں سے جسم کو مت چھویں باہر سے گھر واپسی یا دفتر پہنچنے پر اپنے ہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو دھولیں،آنکھوں میں چھبن ہونے پر آنکھیں دھویں،زیر استعمال گاڑیوں کی دیکھ بھال ،بروقت ٹیوننگ و موبائل آئل تبدیل کروائیں،عوامی مقامات پر کوڑاکرکٹ،ٹائروں اور فصلوں کی باقیات کو مت جلائیں اس سے فضاآلودہ ہوتی ہے جو بعد میں سموگ کا باعث بنتی ہے جبکہ پنجاب انوائرئمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صنعتی و فضائی آلودگی پھیلانا سنگین جرم بھی ہے اس سلسلہ میں دفعہ 144کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے
  انفرادی ،اجتماعی اور ذمہ دارشہری ہونے کے طور پرہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تحفظ ماحول کے سبق کو یادرکھیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنانے کے ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھیں تاکہ ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے صاف ماحول قائم رکھ سکیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.