لاہور ۔ وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قراردادمسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانےوالی قراردادمیں کہاگیاہےکہ عمران خان کوبطوروزیراعظم لانے کاتجربہ بری طرح ناکام رہا ہے،14ماہ کےدوران پاکستان کے قرضوں 10ارب77کروڑ ڈالرکااضافہ ہوا ہےجبکہ مہنگائی کی شرح2.5فیصد سے بڑھ کر5.7تک پہنچ گئی ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہیں،اگر موجودہ حکومت 6ماہ مزید رہی تو پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔قرار داد میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم خان نےخودکہاتھااگرچندلوگ مجھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرینگے تو میں فوری استعفیٰ دے دوں گا،آج اسلام آباد میں لاکھوں لوگ عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں،وزارت عظمی سے الگ ہونے کے بعد عمران خان ایک ماہ کے دوران انتخابات کرانے کا اعلان کریں۔