• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آزادی مارچ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہو گیا

webmaster by webmaster
اکتوبر 29, 2019
in جنوبی پنجاب
0
آزادی مارچ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہو گیا

اسلام آباد ۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کا آزادی مارچ دوسرے روز بھی جاری ہے اور قافلہ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا تھا جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

آزادی مارچ کے مرکزی قافلے نے رات سکھر میں قیام کیا جہاں سے یہ کارواں دوبارہ وفاقی دارالحکومت کی جانب روانہ ہوا اور اب قافلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔

روانگی سے قبل شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طبل جنگ بج چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ لڑنی ہے، ملک کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم جمہوریت ، آئین اور اسلام کیلئے نکلے ہیں۔

کوئٹہ سے نکلنے والے قافلے منزل کی جانب رواں دواں — فوٹو: آن لائن/27 اکتوبر
دوسری جانب گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کا ایک اور بڑا قافلہ صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی قیادت میں کوئٹہ سے روانہ ہوا اور قلعہ سیف اللہ، لورالائی سے ہوتاہوا رات گئے موسیٰ خیل پہنچا۔

موسیٰ خیل میں آزادی مارچ کے قافلے نے کنگری کرکٹ اسٹیڈیم میں رات کو قیام کیا اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد فورٹ منرو سے ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ ہوگیا۔

اِس قافلے میں جے یو آئی (ف) کے علاوہ دیگر جماعتوں پشتونخواہ میپ، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے بھی سیکڑوں کارکن موجود ہیں۔

کوئٹہ سے روانہ ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ بھی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے اور ڈیرہ غازی خان کے مقام پر سکھر سے آنے والے مرکزی قافلے میں شامل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔

Source: اصل میڈیا
Tags: National News
Previous Post

پکھیاں کوں ناں مارو ۔ ۔ ۔ مظہر اقبال کھوکھر

Next Post

تاجروں کی دو روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

Next Post
تاجروں کی دو روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

تاجروں کی دو روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد ۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کا آزادی مارچ دوسرے روز بھی جاری ہے اور قافلہ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا تھا جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔ آزادی مارچ کے مرکزی قافلے نے رات سکھر میں قیام کیا جہاں سے یہ کارواں دوبارہ وفاقی دارالحکومت کی جانب روانہ ہوا اور اب قافلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ روانگی سے قبل شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طبل جنگ بج چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ لڑنی ہے، ملک کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم جمہوریت ، آئین اور اسلام کیلئے نکلے ہیں۔ کوئٹہ سے نکلنے والے قافلے منزل کی جانب رواں دواں — فوٹو: آن لائن/27 اکتوبر دوسری جانب گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کا ایک اور بڑا قافلہ صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی قیادت میں کوئٹہ سے روانہ ہوا اور قلعہ سیف اللہ، لورالائی سے ہوتاہوا رات گئے موسیٰ خیل پہنچا۔ موسیٰ خیل میں آزادی مارچ کے قافلے نے کنگری کرکٹ اسٹیڈیم میں رات کو قیام کیا اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد فورٹ منرو سے ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ ہوگیا۔ اِس قافلے میں جے یو آئی (ف) کے علاوہ دیگر جماعتوں پشتونخواہ میپ، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے بھی سیکڑوں کارکن موجود ہیں۔ کوئٹہ سے روانہ ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ بھی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے اور ڈیرہ غازی خان کے مقام پر سکھر سے آنے والے مرکزی قافلے میں شامل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.