ملتان ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میونسپل کمیٹی تونسہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور معاملے کی انکوائری کے بغیر دوبارہ کوٹیشنز مانگنے کیخلاف دائر درخواست پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے 28 اکتوبر کو پیراوائز کمنٹ طلب کرلئے ہیں، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطا بق فاضل عدالت میں محمد سلیم ناصر نے موقف اختیار کیا کہ میونسپل کمیٹی تونسہ کو بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 کروڑ کے فنڈز فراہم کئے گئے جس میں ایک کروڑ سے زائد کی کرپشن سامنے آئی تاہم حکام نے بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشینری کی خریداری کیلئےٹھیکیداروں سے 29 اکتوبر کو دوبارہ کوٹیشنز مانگ لیں ہیں جن میں راؤ ظفر اقبال، عامر سہیل اور شاہد منظور، پرسنل سیکرٹری مختیار احمد جتوئی، اور آڈٹ آفیسر کلیم اختر شامل ہیں،