لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں کھیلوں کے فروغ ،کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے ، ،سٹیڈیم و گراونڈکی درستی اور مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے تفریحی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کروڑ لعل عیسن میں وزیر اعظم میگا سپورٹس ایونٹ کے فائنل مقابلوں کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کہی ۔ ایم این اے عبدالمجید خان نیاز ی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر رسہ کشی ،کبڈی کے مقابلے منعقدہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ایم این اے ملک عبدالمجید خان نیاز ی نے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ دینے کا اعلان کیا ۔ اے سی کروڑ فاروق احمد ،ڈی ایس او امتیاز بھٹی موجود تھے ۔ میچوں کو شائقین کی کثیرتعداد دیکھا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










