لیہ( صبح پا کستان ) کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹی ڈی اے چوک میں احتجاجی اجتماع منعقدہوا ۔ اجتماع کا اہتمام سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ کی سربراہی میں کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجتماع میں پی ٹی آئی رہنما سجن خان تنگوانی ،دریزدانی خان،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری و دیگر نے شرکت کی ۔ اجتماع سے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان ،ڈاکٹر ام سلمی نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کو بھارتی جبر وتسلط سے آزادی تک احتجاجی اجتماع کے زریعے کشمیریوں کے حق میں ملکی و غیر ملکی راے عامہ ہموار کرنے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا ۔ اجتماع میں شرکاء نے پلے کارڈ ،بینرز اُٹھارکھے تھے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










