لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں سالانہ سپورٹس پروگرام کے تحت سکولوں میں مرکز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار حسین سہرانی نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں افتتاح کیا جس کے دوران والی بال کے میچ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم کی ٹیم نے پہلی ،جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول 156ٹی ڈی اے نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئرہیڈ مسٹریس راشدہ اشرف نے طالبات کو کھیلوں کے فروغ ان کی اہمیت اور ذہنی طور پر تندرست و توانا رہنے کے لیے ناگرلز اہمیت کا حامل قرار دیا اسی طرح انہوں نے انسداد ڈینگی کے لیے جاری مہم کی اہمیت اور پیشگی اقدامات کے لیے پیغام کو گھرگھر پہنچانے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔